ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 68
ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام قسط 13 کھانے میں برکت فروری مارچ 5 شوال 627 ہجری کفار مکہ نے ارد گرد کے قبائل کو ملا کر کثیر لشکر اور سازو سامان کے ساتھ مدینہ کی طرف پیش قدمی شروع کی تو آنحضور صلی ہم نے اپنے دفاع کے لئے حضرت سلمان فارسی کے مشورے پر مدینے کے گرد خندق کھودنے کا کام شروع کروایا یہ شدید محنت طلب کام تھا۔سخت سردی میں دن رات کام کرنے سے صحابہ کرام نڈھال ہو گئے اس کام میں مصروفیت سے معمول کی رزق کمانے کی کوششیں بھی معطل تھیں بھوک پیاس برداشت کر کے کام کرنا بہت مشکل تھا ایسے میں اللہ تعالی نے اپنے پیاروں کی جسمانی اور روحانی ضیافت کا انتظام فرمایا۔ایک ایمان افروز واقعہ پڑھئے۔ایک مخلص صحابی جابر بن عبد اللہ نے آپ کے چہرہ پر بھوک کی وجہ سے کمزوری اور نقاہت کے آثار دیکھ کر آپ سے اپنے گھر جانے کی اجازت لی اور گھر آکر اپنی بیوی سے کہا آنحضرت صلی علی عوام کو بھوک کی شدت سے سخت تکلیف معلوم ہوتی ہے۔کیا تمہارے پاس کھانے کو کچھ ہے ؟ ہاں کچھ جو کا آٹا اور ایک بکری ہے جابر کہتے ہیں میں نے بکری کو ذبح کیا اور آٹے کو گوندھا اور پھر اپنی بیوی سے کہا تم کھانا تیار کرو میں جا کر رسول اللہ صلی علی ملک کی خدمت میں عرض کرتا ہوں کہ تشریف لے آئیں بیوی نے کہا مجھے ذلیل نہ کرنا کھانا تھوڑا ہے رسول اللہ کے ساتھ زیادہ لوگ نہ آئیں جابر کہتے ہیں کہ میں گیا اور میں نے آہستگی سے آنحضور صلی الم سے عرض کیا یا رسول اللہ میرے پاس کچھ گوشت اور جو کا آٹا ہے جن کے پکانے کے لئے میں اپنی بیوی کو کہہ آیا ہوں آپ اپنے چند اصحاب کے ساتھ تشریف لے آئیں اور کھانا تناول فرمائیں۔آپ نے فرمایا کھانا کتنا ہے میں نے عرض کیا کہ اس اس قدر ہے۔آپ نے فرمایا بہت ہے پھر آپ نے ادھر ادھر نگاہ ڈال کر بلند آواز سے فرمایا: اے مہاجرین و انصار کی جماعت! چلو جابر نے آپ کی دعوت کی ہے چل کر کھانا کھالو۔اس آواز پر کوئی ایک ہزار فاقہ مست صحابی آپ کے ساتھ ہو لئے۔آپ نے جابر سے فرمایا تم جلدی جلدی جاؤ اور اپنی بیوی سے کہہ دو کہ جب تک میں نہ آؤں ہنڈیا چولھے سے نہ اتارے اور نہ ہی روٹیاں پکانی شروع کرے۔جابر نے جا کر اپنی بیوی کو اطلاع دی اور وہ بیچاری سخت گھبرا گئی کہ کھانا تو چند آدمیوں کا اندازا ہے اور آرہے ہیں اتنے لوگ! اب کیا ہو گا مگر آنحضرت صلی الی نام نے وہاں پہنچتے ہی بڑے اطمینان کے ساتھ ہنڈیا اور آٹے کے برتن پر دعا فرمائی اور پھر فرمایا اب روٹیاں پکانا شروع کر دو اس کے بعد آپ نے آہستہ آہستہ کھانا تقسیم فرمانا شروع فرما دیا۔جابر" روایت کرتے ہیں کہ مجھے اس ذات رض 68