ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 403 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 403

ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام تشریف لائیے اور اس اپنے فرض کو پورا کیجئے کیونکہ آپ کا دعوی ہے کہ میں تمام کافہ ناس کے لئے آیا ہوں اور اب یہ وہ وقت ہے کہ آپ ان تمام قوموں کو جو زمین پر رہتی ہیں قرآنی تبلیغ کر سکتے ہیں اور اشاعت کو کمال تک پہنچا سکتے ہیں اور اتمام حجت کے لئے تمام لوگوں میں دلائل حقانیت قرآن پھیلا سکتے ہیں تب آنحضرت صلی اللہ علم کی روحانیت نے جواب دیا کہ دیکھو! میں بروز کے طور پر آتا ہوں۔“ (تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 262 - 263) حضرت مسیح موعود علیہ السّلام کے کام آپ کے الفاظ میں ”میرا کام یہ ہے کہ آسمانی نشانوں کے ساتھ خدائی توحید کو دنیا میں دوبارہ قائم کروں کیونکہ ہمارے سید و مولیٰ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے محض آسمانی نشان دکھلا کر خدائی عظمت اور طاقت اور قدرت عرب کے بت پرستوں کے دلوں میں قائم کی تھی۔سو ایسا ہی مجھے رُوح القدس سے مدد دی گئی ہے۔“ (گورنمنٹ انگریزی اور جہاد، روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 28 - 29) نیز فرمایا: ”مجھے کو اس قرآنی آیت کا الہام ہوا تھا اور وہ یہ ہے۔هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدین اللہ اور مجھ کو اس الہام کے یہ معنے سمجھائے گئے تھے کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے اس لئے بھیجا گیا ہوں کہ تا میرے ہاتھ سے خدا تعالی اسلام کو تمام دینوں پر غالب کرے۔“ تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 231 - 232) اور اس کے لئے اسباب مہیا کرنے کا ذمہ خود خدائے قادرو توانا نے اُٹھایا: ”میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔“ دنیا پکار رہی تھی: اے خاصہ خاصان رسل وقت دعا ہے (تذکره صفحه 260) امت پہ تری آکے عجب وقت پڑا ہے سب سے پہلے تو آپ علیہ السلام نے اس چو مکھی روحانی جنگ میں کامیابی کے لئے اللہ تبارک تعالٰی کے حضور دستِ دعا دراز کیا: 403