ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 391 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 391

ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام ہیں؟ میں آپ کی بھلائی کی بات بتاؤں گا پھر اسلام کی دعوت دیتے اور قرآن شریف کی آیات سناتے۔نیک فطرت لوگ آپ صلی یم کی بات سنتے اور مانتے۔مگر مخالفین کا لاوا ابل پڑتا لو گ زبان ہی سے نہیں ہاتھوں سے بھی جواب دیتے۔آپ صلی ا ہم نے نہ کبھی پلٹ کر وار کیا نہ غصہ دکھایا نہ انتقام لیا۔حتی کہ طائف کی شدید ترین اذیتوں کے بعد لہو لہان ہو کر بھی پہاڑوں کے فرشتے سے فرماتے ہیں: ”نہیں انہیں ٹکرا کر مت پینا مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی نسلوں سے ایسے لوگ پیدا فرمائے گا جو صرف ایک اللہ کی عبادت کریں گے اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گے۔“ پہاڑ الله سة (صحیح بخاری و صحیح مسلم) ہر انسان سے محبت پیار اور احترام کے سلوک اور عاجزانہ راہوں نے آپ صلی ایلی کیم کو ہر دلعزیز بنا دیا تھا۔آپ صلی ال کلم نے کبھی اپنے خدمت گاروں کو بھی سخت الفاظ نہیں کہے۔ایک دفعہ جب آپ صلی ﷺ کے رعب سے کپکپی طاری ہو گئی تو فرمایا۔” گھبراؤ نہیں، میں کوئی جابر بادشاہ نہیں۔میں تو ایک عورت ایک شخص : کا بیٹا ہوں جو سو کھا گوشت کھایا کرتی تھی۔(سنن ابن ماجه کتاب الاطعمة باب القديد حدیث نمبر 3312) الله آپ صلی میم کے گرد پروانے جاں نثار ہونے کو تیار رہتے۔ایسا بھی نظارہ دیکھا گیا کہ آپ صلی مینیم کی طرف آنے والے تیروں کو ہاتھ پر اس طرح رو کا کہ ہاتھ نہ رہا۔وضو کے پانی کا قطرہ زمین پر گرنے سے پہلے عشاق ہاتھوں پہ لیتے اور بدن پر ملتے۔عام دنیا میں بھی ہم دیکھتے ہیں کہ نرم طبیعت والوں کے گرد چاہنے والوں کا ہجوم رہتا ہے جبکہ درشت رویے والوں سے لوگ دور بھاگتے ہیں۔آپ صلی اللی کلم نے والدین، بیوی بچوں، قریبی عزیزوں، رشتہ داروں، غیر رشتہ داروں غرضیکہ سارے انسانوں سے نرمی اور رفق اپنانے کا درس دیا۔ان تعلیمات پر عمل گھروں معاشرے اور ساری دنیا میں منفی رویوں کو دور کر کے امن اور سکون لا سکتا ہے۔چند احادیث پیش ہیں: 1۔اللہ تعالیٰ نرمی کرنے والا ہے۔نرمی کو پسند کرتا ہے۔نرمی کا جتنا اجر دیتا ہے اتنا سخت گیری کا نہیں دیتا بلکہ کسی اور نیکی کا بھی اتنا اجر نہیں دیتا۔(صحیح مسلم کتاب البر والصلة والآداب باب فضل الرفق حدیث نمبر 6601) 2۔اللہ تعالیٰ قیامت کے دن فرمائے گا۔کہاں ہیں وہ لوگ جو میرے جلال اور میری عظمت کے لئے ایک 391