ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 380 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 380

نبیوں کی کتابوں میں پہلے سے اس مبارک فرقہ کی خبر دی گئی ہے اور اس کے ظہور کے لئے بہت سے اشارات ہیں۔زیادہ کیا لکھا جائے خدا اس نام میں برکت ڈالے۔خدا ایسا کرے کہ تمام روئے زمین کے مسلمان اسی مبارک فرقہ میں داخل ہو جائیں تا انسانی خونریزیوں کا زہر بکلی اُن کے دلوں سے نکل جائے اور وہ خدا کے ہو جائیں اور خدا اُن کا ہو جائے۔اے قادر و کریم تو ایسا ہی کر۔آمین۔وَاخِرُ دَعْوَانَا آنِ الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِين “ (روحانی خزائن جلد 1 - 5 تریاق القلوب صفحہ 528) شاگرد نے جو پایا استاد کی دولت ہے احمد کو محمد سے تم کیسے جدا سمجھے (کلام محمود) (روزنامه الفضل آن لائن لندن 31 دسمبر 2022ء) 380