ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 38
ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام اپنے ایک الہام کی تشریح میں فرماتے ہیں "نَفَخْتُ فِيْكَ مِنْ لَّدُنِي رُوحَ الصِّدْقِ۔۔۔میں جو لفظ لدن کا ذکر ہے۔اُس کی شرح کشفی طور پر یوں معلوم ہوئی کہ ایک فرشتہ خواب میں کہتا ہے کہ یہ مقام لدن جہاں تجھے پہنچایا گیا۔یہ وہ مقام ہے، جہاں ہمیشہ بارشیں ہوتی رہتی ہیں اور ایک دم بھی بارش نہیں تھمتی۔“ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں: (سراج منیر، روحانی خزائن جلد 12 صفحہ 76) ایک بار میرے جی میں آیا کہ اللہ نے جو انعام مجھ پر کئے ہیں اُن پر ایک کتاب لکھوں۔فرمایا اس ارادے کی تکمیل کرنے لگا تو کشف میں دیکھا زور سے بارش ہو رہی ہے اور اللہ مجھے فرماتا ہے کہ اگر یہ قطرے گن سکتے ہو تو میرے احسان بھی گن سکو گے۔تب میں نے یہ ارادہ چھوڑ دیا۔“ (رجسٹر روایات صحابہ جلد 7 صفحہ 310) حضرت اقدس کی دعا سے بارش کے واقعہ کے بارے میں حضرت مفتی محمد صادق رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانے میں ایک دفعہ بارش کے لئے نماز استسقاء ہوئی تھی۔حضرت صاحب علیہ السلام بھی شامل ہوئے تھے اور شاید مولوی محمد احسن مرحوم امام ہوئے تھے لوگ اس نماز میں بہت روئے تھے۔مگر چونکہ حضرت صاحب میں کمال ضبط تھا اس لیے آپ علیہ السلام کو میں نے روتے نہیں دیکھا اور مجھے یاد ہے کہ اس کے بعد بہت جلد بادل آکر بارش ہو گئی تھی بلکہ شاید اسی دن بارش ہو گئی تھی۔(سيرة المهدى جلد 2 صفحہ 105) حضرت مرزا نذیر حسین صاحب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دفعہ جبکہ گرمی کا موسم تھا اور گرمی بہت تھی۔بارش نہ ہوتی تھی لو گوں نے صلوۃ استسقاء کے لیے حضور علیہ السلام سے کہا۔حضور نے مان لیا۔حضور نے صلوۃ استسقاء باہر میدان میں پڑھائی۔غالباً کافی دیر لگی۔بالآخر حضرت اماں جان رضی اللہ عنہا کے پاس حضور کا رقعہ آیا کہ بچوں کو لے کر فوراً شہر چلے جائیں امید ہے سخت بارش ہو گی چنانچہ ابھی ہم شہر پہنچے ہی تھے کہ سخت بارش شروع ہو گئی اور ہمارے 38