ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 373
ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام و قسط 45 بر تر گمان و وہم سے احمد کی شان ہے جس کا غلام دیکھو! مسیح الزمان ہے حضرت محمد مصطفیٰ" کا ایک صفاتی نام احمد ہے قرآن کریم میں ارشاد ربانی ہے۔وَاذْ قَالَ عِيْسَى ابْنُ مَرْيَمَ يُبَنِي إِسْرَاعِيْلَ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ مُّصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيَّ مِنَ التَّوْرِيةِ وَمُبَشِّمَا بِرَسُولِ يَأْتِي مِنْ بَعْدِى اسْمُةَ أَحْمَدُ فَلَمَّا جَاءَهُمْ بِالْبَيِّنَتِ قَالُوا هَذَا سِحْرٌ مُّبِينٌ ) (الصف: 7) ترجمہ: اور (یاد کرو) جب عیسی بن مریم نے کہا اے بنی اسرائیل! یقیناً میں تمہاری طرف اللہ کا رسول ہوں۔اس کی تصدیق کرتے ہوئے آیا ہوں جو تورات میں سے میرے سامنے ہے اور ایک عظیم رسول کی خوشخبری دیتے ہوئے جو میرے بعد آئے گا جس کا نام احمد ہو گا۔پس جب وہ کھلے نشانوں کے ساتھ ان کے پاس آیا تو انہوں نے کہا یہ تو ایک کھلا کھلا جادو ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں۔حضرت مسیح نے اس نام کی پیشگوئی کی تھی۔۔۔میرے بعد ایک نبی آئے گا جس کی میں بشارت دیتا ہوں اور اس کا نام احمد ہو گا یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ جو اللہ تعالی کی حد سے زیادہ تعریف کرنے والا ہو۔اس لفظ سے صاف پایا جاتا ہے اور سچی بات بھی یہی ہے کہ کوئی اسی کی تعریف کرتا ہے جس سے کچھ لیتا ہے اور جس قدر زیادہ لیتا ہے اسی قدر زیادہ تعریف کرتا ہے اگر کسی کو ایک روپیہ دیا جاوے تو وہ اسی قدر تعریف کرے گا اور جس کو ہزار روپیہ دیا جاوے وہ اسی انداز سے کرے گا۔غرض اس سے واضح طور پر پایا جاتا ہے کہ رسول اللہ صلیا لیلی نے سب سے زیادہ خدا کا فضل پایا ہے۔دراصل اس نام میں ایک پیش گوئی ہے کہ یہ بہت ہی بڑے فضلوں کا وارث اور مالک ہو گا۔“ ( تفسیر حضرت مسیح موعود سورۃ الصف صفحہ 397 373