ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 362 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 362

کے شر اور اذیت سے محفوظ رہے۔بوقتِ ضرورت قرض دیا جائے۔ضرورت مند پڑوسی کی ضرورت پوری کی جائے۔بیمار ہمسایہ کی تیمار داری کی جائے۔اس کی خوشی میں شامل ہوا جائے۔بیماری، دکھ اور وفات میں ہر ممکن مدد کی جائے۔ان کی طرف کوڑا کرکٹ نہ پھینکا جائے۔اپنی دیوار اتنی اونچی نہ کی جائے کہ اس کی ہوا میں روک ہو۔اپنے سالن کی خوشبو سے تکلیف نہ دیں بلکہ سالن اور پھل وغیرہ بھیج دیا کریں۔حضرت مسیح موعود اور پڑوسی کے حقوق يا رَبِّ صَلِّ على نبيك دائما في هذه الدنيا وبعث ثانِ آنحضرت صلی ال ولیم کے عاشق صادق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی امن عالم کے لئے بلا تفریق مذہب و ملت اور رنگ و نسل مخلوق خداوندی کی فلاح کا درس دیا۔جس میں پڑوسیوں کے حقوق کا درس اور عمل بھی شامل ہے۔آپ کے گھر اور اس کے پڑوسیوں کی وسعتیں زمین کے کناروں تک پھیلی ہوئی ہیں۔آپ فرماتے ہیں: ”خدا تعالیٰ کی کلام میں یہ وعدہ ہے اِنِّي أَحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ یعنی ہر ایک جو تیرے گھر کی چاردیوار کے اندر ہے میں اس کو بچاؤں گا اس جگہ یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ وہی لوگ میرے گھر کے اندر ہیں جو میرے اس خاک و خشت کے گھر میں بود و باش رکھتے ہیں بلکہ وہ لوگ بھی جو میری پوری پیروی کرتے ہیں میرے روحانی گھر میں داخل ہیں۔کشتی نوح، روحانی خزائن جلد 19 صفحه 10) آپ علیہ السلام کے سب پیروی کرنے والے اپنے ارد گرد کے چالیس گھروں کو ہمسایہ سمجھ کر حسن سلوک کریں، ان کے سکون، اطمینان اور خیر کا خیال رکھیں تو احمدی معاشرہ سے ہر قسم کی بد سلو کی کا خاتمہ ہو جائے۔حضرت خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ (مقدمہ دیوار میں) عدالت نے فیصلہ کیا کہ خرچ کا کچھ حصہ ہمارے چاؤں پر ڈالا جائے۔جب اس ڈگری کے اجراء کا وقت آیا حضرت مسیح موعود علیہ السلام گورداسپور میں تھے۔آپ علیہ السلام کو عشاء کے قریب رؤیا یا الہام کے ذریعہ بتایا گیا کہ یہ بار اُن پر بہت زیادہ ہے اور اِس وجہ سے وہ مخالف رشتہ دار تکلیف میں ہیں۔چنانچہ آپ علیہ السلام نے فرمایا کہ مجھے رات نیند نہیں آئے گی اسی وقت آدمی بھیجا جائے جو جا کر کہہ دے کہ ہم نے یہ خرچ تمہیں معاف 362