ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 349
ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام عربی میں آپ علیہ السلام نے ایک خطبہ بھی فی البدیہہ ارشاد فرمایا کہ: ”خدا نے مجھے بھی یہی حکم دیا ہے۔آج صبح کے وقت الہام ہوا ہے کہ مجمع میں عربی میں تقریر کرو۔تمہیں قوت دی گئی ہے۔میں کوئی اور مجمع سمجھتا تھا، شاید یہی مجمع ہو اور نیز الہام ہو اہے كَلَامٌ أَفْصِحَتْ مِنْ لَدُنْ رب گریم یعنی اس کلام میں خدا کی طرف سے فصاحت بخشی گئی ہے۔“ اس خطبہ کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔”تب میں عید کی نماز کے بعد عید کا خطبہ عربی زبان میں پڑھنے کے لیے کھڑا ہو گیا اور خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ غیب سے مجھے ایک قوت دی گئی اور وہ فصیح تقریر عربی میں فی البدیہہ میرے منہ سے نکل رہی تھی کہ میری طاقت سے بالکل باہر تھی اور میں نہیں خیال کر سکتا کہ ایسی تقریر جس کی ضخامت کئی جزو تک تھی، ایسی فصاحت و بلاغت کے ساتھ بغیر اس کے کہ اول کسی کاغذ میں قلمبند کی جائے، کوئی شخص دنیا میں بغیر خاص الہام الہی کے بیان کر سکے۔جس وقت یہ عربی تقریر جس کا نام ”خطبہ الہامیہ " رکھا گیا ہے، لوگوں میں سنائی گئی اس وقت حاضرین کی تعداد شاید دو سو کے قریب ہو گی۔سبحان اللہ ! اس وقت ایک غیبی چشمہ کھل رہا تھا۔مجھے معلوم نہیں کہ میں بول رہا تھایا میری زبان سے کوئی فرشتہ کلام کر رہا تھا۔کیونکہ میں جانتا تھا کہ اس کلام میں میرا دخل نہ تھا۔خود بخود بنے بنائے فقرے میرے منہ سے نکلتے جاتے تھے اور ہر ایک فقرہ میرے لئے ایک نشان تھا۔۔۔یہ ایک علمی معجزہ ہے جو خدا نے دکھلایا اور کوئی اس کی نظیر پیش نہیں کر سکتا۔“ (حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 375 - 376 نشان نمبر 165) تفسیر نویسی میں بھی آپ علیہ السلام نے چیلنج دیئے کوئی مقابل نہ آیا امروز قوم من نشناسد مقام من روزے بگریه یاد کند وقت خوشترم ”آج میری قوم نے میرے مقام کو نہیں پہچانا لیکن وہ دن آتا ہے کہ میرے مبارک اور خوش بخت زمانہ کو یاد کر کے لو گ رویا کریں گے۔“ 349 روزنامه الفضل آن لائن لندن 28 اکتوبر 2022ء)