ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 340 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 340

ربط ہے جانِ محمد سے مری جاں کو مدام سة کا سینہ چاک کر دیا اور پھر آپ صلی یہ کام کے سینہ کے اندر سے آپ میلی لی اکمل کا دل نکالا اور اس میں سے کوئی چیز نکال کر باہر پھینک دی اور ساتھ ہی کہا کہ یہ کمزوریوں کی آلائش تھی جو اب تم سے جدا کر دی گئی ہے۔اس کے بعد جبرائیل نے آپ صلی علیم کے دل کو مصفیٰ پانی سے دھویا اور سینہ میں واپس رکھ کر اسے پھر جوڑ دیا۔جب بچوں نے جبرائیل کو آپ مالی ایم کو زمین پر گراتے اور سینہ چاک کرتے ہوئے دیکھا تو وہ گھبرا کر دوڑتے ہوئے آپ ملیالم کی دائی کے پاس گئے اور کہا کہ محمد کو کسی نے قتل کر دیا ہے۔جب یہ لوگ آنحضرت صلی اللہ نیم کے پاس پہنچے تو فرشتہ غائب تھا اور آپ مایا یہ نام ایک خوفزدہ حالت میں کھڑے تھے۔(مسلم جلد 1 باب الاسراء) یہ واقعہ ایک کشفی نظارہ تھا۔احادیث صحیحہ سے ثابت ہے کہ معراج کی رات بھی آنحضرت کے ساتھ اسی قسم کے شق صدر کا واقعہ ہوا اور فرشتوں نے آپ کا دل نکال کر زمزم کے مصفا پانی سے دھویا اور پھر اپنی جگہ پر رکھ دیا۔اللہ پاک نے فصاحت عطا فرمائی الله سة (بخاری باب المعراج) حضرت نبی کریم کی یلم امی تھے تاہم اللہ پاک نے آپ کو عرب میں سب سے زیادہ فصیح بنایا تھا۔جب آپ سے پوچھا گیا کہ آپ کی اس قدر فصاحت کا سبب کیا ہے تو آپ نے فرمایا: أَنَا أَعْرَبُكُمْ أَنَا قُرَشِي وَاسْتُرْضِعْتُ فِي بَنِي سَعْدِ بْنِ بَكْرِ یعنی میں عربی میں تم سب سے زیادہ فصیح ہوں، میں قریشی ہوں اور میری رضاعت بنو سعد بن بکر میں ہوئی ہے۔آپ کا فرمان ہے أُعْطِيْتُ جَوَامِعَ الكَلِہ یعنی مجھے جَوَامِعُ الكَلِہ عطا کئے گئے۔(سیرت ابن ہشام صفحہ 681) (مسلم صفحہ 210 حدیث: 1167) یہ جوامع الکلم آپ کی عظمت نبوت کا ثبوت ہیں اور یہ آپ کے خصائص عظیمہ میں سے ہیں۔فطری و قدرتی نیک رجحان جو عمر بچے کے ادب آداب سیکھنے کی ہوتی ہے اس میں یہ یتیم بچہ کچھ عرصہ ماں کا لاڈ پیار دیکھ اس سے ہمیشہ کے لئے محروم ہو گیا۔دادا نے پیار دیا مگر ان کی زندگی نے وفا نہ کی۔آپ چچا کے گھر آگئے۔کچھ 340