ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 32 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 32

برسانا شروع کر دیا۔گاڑی کی کھڑ کیاں بند تھیں۔اُن پر پتھر گرتے تھے تو وہ گھل جاتی تھی۔ہم انہیں پکڑ کر سنبھالتے تھے لیکن پتھروں کی بوچھاڑ کی وجہ سے ہاتھوں سے چھوٹ چھوٹ کر وہ گر جاتی تھیں لیکن خدا تعالیٰ کے فضل سے کسی کے چوٹ نہیں آئی صرف ایک پتھر کھڑ کی میں سے گذرتا ہوا میرے چھوٹے بھائی کے ہاتھ پر لگا۔چونکہ پولیس گاڑی کے چاروں طرف کھڑی تھی بہت سے پتھر اُسے لگے جس پر پولیس نے لو گوں کو وہاں سے ہٹایا اور گاڑی کے آگے پیچھے بلکہ اُس کی چھت پر بھی پولیس مین بیٹھ گئے اور دوڑا کر گاڑی کو گھر تک پہنچایا۔لو گوں میں اس قدر جوش تھا کہ باوجود پولیس کی موجودگی کے وہ دُور تک گاڑی کے پیچھے بھاگے۔دوسرے دن آپ قادیان واپس تشریف لے آئے۔(ماخوز از سیرت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام از حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفة المسیح الثانی صفحہ 55 - 57) حرف آخر کے طور پر حضرت اقدس مسیح موعود کی ایک نصیحت درج ہے فرماتے ہیں: تمام آدم زادوں کے لیے اب کوئی رسول اور شفیع نہیں مگر محمد مصطفی۔سو تم کوشش کرو کہ سچی محبت اس جاہ و جلال کے نبی کے ساتھ رکھو اور اس کے غیر کو اس پر کسی نوع کی بڑائی مت دو تا آسمان پر تم نجات یافتہ لکھے جاؤ“ (کشتی نوح روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 13 - 14) جان و دلم فدائے جمال محمد است خاکم شار کوچه آل محمد است (میری جان اور میرا دل سب میرے محبوب محمد کے جمال پر قربان۔میری خاک بھی آپ کی آل کے کوچه پر قربان) 32 2 روزنامه الفضل آن لائن لندن 1 جنوری 2022ء)