ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 179 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 179

آنحضرت صلی الم نے فرمایا: قسط 27 کوئی دن منحوس نہیں ہوتا انَّ يَوْمَ الثَّلَاثَاءِ يَوْمُ اللَّهِ وَفِيهِ سَاعَةٌ لَا يَرْقَا (رواہ ابو داود مشکوۃ المصابيح كتاب الطب والرقى حديث نمبر 4549 صفحہ 389 کراچی) کہ منگل کا دن خون کا دن ہے اس میں ایک گھڑی ایسی بھی ہوتی ہے کہ خون بند نہیں ہوتا۔آپ نے یہ کہیں نہیں فرمایا تھا کہ منگل کے دن میں نحوست ہوتی ہے۔ہمارے مذہب میں کوئی دن بھی منحوس نہیں ہوتا۔سارے دن بابرکت اور اللہ تعالیٰ کی حفاظت کے مظہر ہیں حقیقی مسبب الاسباب وہی ذات بابرکات ہے اس کے اذن کے بغیر کوئی چیز نفع یا نقصان نہیں پہنچا سکتی تقدیر خیر و شر کا منبع خدا تعالیٰ کی ذات ہے۔جیسا کہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: وَانْ يَمْسَسْكَ اللَّهُ بِضُةٍ فَلَا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ وَإِنْ يُرِدْكَ بِخَيْرِ فَلَا رَادَّ لِفَضْلِهِ يُصِيْبُ بِهِ مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَهُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ ) ۱۰۸ (یونس: 108) اور اگر اللہ تجھے کوئی ضرر پہنچائے تو کوئی نہیں جو اُسے دور کرنے والا ہو مگر وہی اور اگر وہ تیرے لئے کسی بھلائی کا ارادہ کرے تو اس کے فضل کو ٹالنے والا کوئی نہیں۔اپنے بندوں میں سے جسے وہ چاہتا ہے وہ (فضل) عطا کرتا ہے اور وہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔اسی طرح سورۃ شوری میں ارشاد ہے: اور وَمَا أَصَابَكُمْ مِنْ مُّصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ وَيَعْفُوا عَنْ كَثِيرٍ ( ) (الشوری: 31) تمہیں جو مصیبت پہنچتی ہے تو وہ اس سبب سے ہے جو تمہارے اپنے ہاتھوں نے کمایا۔جبکہ وہ بہت سی باتوں سے در گزر کرتا ہے۔179