ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 162
ربط ہے جانِ محمد سے مری جاں کو مدام اگر میں سچا ہوں تو مسجد مل کے رہے گی جب جماعت احمدیہ کپور تھلہ کی مسجد پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی اور بالآخر یہ معاملہ عدالت میں پہنچا تو جس حج کے پاس یہ مقدمہ گیا وہ جماعت کا سخت مخالف تھا۔اس کی وجہ سے کپورتھلہ کی جماعت کو بڑی فکر ہوئی اور وہ اسی فکر مندی سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں دعا کے لیے عرض کرتے۔ایک دن حضرت اقدس نے غیرت اور جلال سے فرمایا: گھبراؤ نہیں۔اگر میں سچا ہوں تو یہ مسجد تمہیں ضرور مل کر رہے گی۔اس جج نے کپورتھلہ کے احمدیوں کے خلاف فیصلہ لکھ دیا۔جس دن اس نے فیصلہ سنانا تھا اس روز وہ صبح دفتر آنے کے لئے تیار ہو رہا تھا کہ اچانک اس کو دل کا حملہ ہوا اور وہ ختم ہو گیا۔فیصلہ سنانے کی نوبت نہ آئی۔دوسرے حج نے احمدیوں کے حق میں فیصلہ دیا۔(خلاصه از سیرت المہدی مرتبہ حضرت مرزا بشیر احمد ایم اے روایت (79) جب میرا کیسہ خالی ہو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کی کفالت پر کس قدر بھروسہ تھا۔آپ فرماتے ہیں: میں اپنے قلب کی عجیب کیفیت پاتا ہوں جیسے سخت جبس ہوتا ہے اور گرمی کمال شدت کو پہنچ جاتی ہے، لوگ وثوق سے امید کرتے ہیں کہ اب بارش ہو گی۔ایسا ہی جب اپنی صند و تمجی کو خالی دیکھتا ہوں تو مجھے خدا کے فضل پر یقین واثق ہوتا ہے کہ اب یہ بھرے گی اور ایسا ہی ہوتا ہے۔“ پھر آپ خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر فرماتے ہیں: (ملفوظات، جلد 1 صفحہ 297) ”جب میرا کیسہ خالی ہوتا ہے جو ذوق و سرور خدا تعالیٰ پر تو کل کا اُس وقت مجھے حاصل ہوتا ہے میں اُس کی کیفیت بیان نہیں کر سکتا اور وہ حالت بہت ہی زیادہ راحت بخش اور طمانیت انگیز ہوتی ہے بہ نسبت اس کے کہ کیسہ بھرا ہوا ہو۔“ (ملفوظات جلد 1 صفحہ 297) 162