ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 143 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 143

ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ) (الانعام: 163) تو کہہ دے کہ میری عبادت اور میری قربانیاں اور میرا جینا اور میرا مرنا اللہ ہی کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے۔پھر فرمایا یہ عبادت رات کو بھی کرنی ہے:۔إِنَّ نَاشِئَةَ الَّيْلِ هِيَ أَشَدُّ وَها وَأَقْوَمُ قِيلًا ) (المزمل: 7) رات کا اٹھنا یقینا نفس کو پاؤں تلے کچلنے کے لئے زیادہ شدید اور قول کے لحاظ سے زیادہ مضبوط ہے۔يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَ قِيَامًا ) کہ وہ اپنے رب کے لئے تمام رات سجدہ اور قیام میں گزارتے ہیں۔الَّذِي يَرِيكَ حِينَ تَقُومُ وَتَقَلُّبَكَ فِي السُّجِدِينَ ) ۲۲۰ (الفرقان: 65) (الشعراء: 219 - 220) یعنی جو دیکھ رہا ہوتا ہے۔جب تو کھڑا ہوتا ہے اور سجدہ کرنے والوں میں تیری بے قراری کو بھی۔آپ نے اللہ تعالیٰ کے ہر حکم پر بہترین طریق پر عمل کر کے مسلمانوں کے لئے بہترین مثال قائم فرمائی جس کی تصدیق خود خدا تعالیٰ نے فرمائی یقینا اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ رات کے دو تہائی حصے میں یا آدھے حصے میں یا وقت کے لحاظ سے تیسرے حصے میں تو نے عبادت کے اعلیٰ معیار قائم کر دیئے، حق ادا کر دیئے۔إِنَّ رَبَّكَ يَعْلَمُ أَنَّكَ تَقَوْمُ أَدْنَى مِنْ ثُلُثَيِ الَّيْلِ وَنِصْفَهُ وَثُلُثَهُ وَطَائِفَةٌ مِّنَ الَّذِينَ مَعَكَ (المزمل: 21) یقینا تیرا رب جانتا ہے کہ تو دو تہائی رات کے قریب یا اس کا نصف یا اس کا تیسرا حصہ کھڑا رہتا ہے نیز اُن لوگوں کا ایک گروہ بھی جو تیرے ساتھ ہیں۔143