ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 51 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 51

ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام صورت نہیں ہوتی اس لئے اجنبی آدمی بعض اوقات عارضی طور پر دھوکا کھا جاتا ہے۔دروازے پر دربان، نہ پہلے سے وقت لینے اور داخلے کے لئے اجازت کی ضرورت نہ کوئی مخصوص نشست اللہ والوں کی سادگی کا انداز دیکھئے۔حضرت منشی ظفر احمد صاحب تحریر فرماتے ہیں: کرنل الطاف علی صاحب نے مجھ سے کہا کہ میں حضور سے تخلیہ میں ملنا چاہتا ہوں۔میں نے کہا تم اندر چلے جاؤ باہر سے ہم کسی کو اندر نہیں جانے دیں گے پوچھنے کی ضرورت نہیں۔چنانچہ کرنل صاحب اندر چلے گئے اور آدھے گھنٹے بعد جب باہر آئے تو چشم پر آب تھے۔میرے پوچھنے پر بتایا کہ جب میں اندر گیا تو حضرت صاحب اپنے خیال میں ایک بوریئے پر بیٹھے تھے مگر بورئیے پر حضور کا ایک گھٹنا ہی تھا باقی زمین پر بیٹھے تھے میں نے کہا حضور زمین پر بیٹھے ہیں تو حضور نے سمجھا کہ غالباً میں (یعنی کرنل صاحب) بورئیے پر بیٹھنا پسند نہیں کرتا اس لئے حضور نے اپنا صافہ بوریئے پر بچھا دیا اور فرمایا ، آپ یہاں بیٹھیں ' یہ حالت دیکھ کر میرے آنسو نکل آئے میں نے عرض کی کہ اگرچہ میں ولایت میں بپتسمہ لے چکا ہوں مگر اتنا بھی بے ایمان نہیں ہوں کہ حضور کے صافہ پر بیٹھ جاؤں۔حضور فرمانے لگے کوئی مضائقہ نہیں آپ بلا تکلف بیٹھ جائیں میں صافہ ہٹا کر بوریئے پر بیٹھ گیا اور اپنا حال سنانے لگا کہ میں شراب پیتا ہوں اور دیگر گناہ بھی کرتا ہوں لیکن میں آپ کے سامنے اس وقت عیسائیت سے توبہ کر کے احمدی ہوتا ہوں“ (بحوالہ الفضل انٹر نیشنل 29 اپریل تا 5 مئی 2005ء) اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى الِ مُحَمَّدٍ وَعَلَى عَبْدِكَ الْمَسِيحِ الْمَوْعُوْدِ وَبَارِكْ وَسَلِّمُ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ روزنامه الفضل آن لائن لندن 21 جنوری 2022 ء 51