ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 402 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 402

حضرت مسیح موعود علیہ السلام جو آپ صلی الی یوم کے روحانی فرزند، ظلِ کامل اور عاشق صادق تھے اس اقرار کو خوب نبھاتے ہیں: جانم فدا شود بره دین مصطفی این است کام دل اگر آید میترم میری جان محمد مصطف اصلی تعلیم کے دین پر فدا ہو۔یہی میرے دل کا مدعا ہے کاش یہ مقصد مجھے مل جائے۔آنحضور صلیال نیلم کے مشن کی تکمیل کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ ” تکمیل اشاعت ہدایت کے متعلق یاد رکھنا چاہیے کہ آنحضرت صلی ملی کام پر جو اتمام نعمت اور اکمال الدین ہوا تو اس کی دو صورتیں ہیں۔اول تکمیل ہدایت دوسری تحمیل اشاعت ہدایت۔تکمیل ہدایت من كل الوجوہ آپ میلم کی آمد اوّل سے ہوئی اور تکمیل اشاعت ہدایت آپ صلی یی کم کی آمد ثانی سے ہوئی کیونکہ سورۂ جمعہ میں جو آخرین منهم والی آیت آپ کی میلی کیم کے فیض اور تعلیم سے ایک اور قوم کے تیار کرنے کی ہدایت کرتی ہے اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ آپ مالی ایم کی ایک بعثت اور ہے اور یہ بعثت بروزی رنگ میں ہے۔جو اس وقت ہو رہی ہے۔پس یہ وقت تکمیل اشاعت ہدایت کا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اشاعت کے تمام ذریعے اور سلسلے مکمل ہو رہے ہیں۔چھاپہ خانوں کی کثرت اور آئے دن ان میں نئی باتوں کا پیدا ہوناڈا کخانوں، تار برقیوں، ریلوں، جہازوں کا اجرا اور اخبارات کی اشاعت، ان سب امور نے مل ملا کر دنیا کو ایک شہر کے حکم میں کر دیا ہے۔پس یہ ترقیاں بھی دراصل آنحضرت صلی علیم کی ہی ترقیاں ہیں کیونکہ اس سے آپ کی تعلیم کی کامل ہدایت کے کمال کا دوسرا جزو تکمیل اشاعت ہدایت پورا ہو رہا ہے۔“ (ملفوظات جلد 4 صفحہ 10) اللہ تعالیٰ نے اپنے نظام اوقات کے مطابق احیائے اسلام کے لئے مبعوث کئے گئے موعود مسیح و مہدی کے لئے آسمان اور زمین سے وہ سارے نشان دکھادئے جو اس کی صداقت کے لئے قرآن و احادیث میں بیان ہوئے تھے۔حضرت اقدس علیہ السلام نے بڑے لطیف انداز میں ذکر فرمایا ہے: الله آنحضرت صیام کے دوسرے بعث کی ضرورت ہوئی اور ان تمام خادموں نے جو ریل اور تار اور اگن بوٹ اور مطابع اور احسن انتظام ڈاک اور باہمی زبانوں کا علم اور خاص کر ملک ہند میں اردو نے جو ہندوؤں اور مسلمانوں میں ایک زبان مشترک ہو گئی تھی آنحضرت علی ایم کی خدمت میں بزبان حال درخواست کی کہ یا رسول اللہ! ہم تمام خدام حاضر ہیں اور فرض اشاعت پورا کرنے کے لئے بدل و جان سر گرم ہیں۔آپ 402