ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 282
دعوت قبول کرنا الله س حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ ایک یہودی نے حضور صلی ای کلام کی دعوت کی اور جو کی روٹی اور چربی پیش کی۔حضور ملی ایم نے یہ دعوت قبول فرمائی۔(مسند احمد بن حنبل جلد 3 فحہ نمبر 211 بحوالہ اسلام اور غیر مسلم رعایا از ملک سیف الرحمن صفحه 20) تحفہ قبول کرنا خیبر کی ایک یہودی عورت زینب بنت حارث نے آپ کی خدمت میں بکری کے بھنے ہوئے گوشت کا تحفہ پیش کیا آپ نے اسے قبول فرما لیا۔بعد میں معلوم ہوا کہ اس میں زہر ملا ہوا تھا۔(سیرت حلبیہ اردو، جلد سوئم نصف اول صفحہ 180 مطبوعہ دارالاشاعت کراچی 1999ء) بنو نضیر کے یہودیوں میں سے مخیریق نامی ایک شخص نے مرتے وقت اپنے سات باغ آنحضرت علی کلم کے نام بطور ہبہ وصیت کئے۔جو آپ نے قبول فرمائے۔(روض الانف جلد 2 صفحہ 143 بحوالہ اسلام اور غیر مسلم رعایا از ملک سیف الرحمن صفحه 21) مریض کی عیادت کرنا م سة ایک دفعہ مدینہ میں ایک یہودی نوجوان بیمار ہو گیا۔آنحضرت صلی اللہ نیلم کو اس کا علم ہوا تو عیادت کے لئے تشریف لے گئے۔اس کی حالت کو نازک پا کر اسے تبلیغ فرمائی اور فرمایا، خدا کا شکر ہے کہ ایک روح آگ کے عذاب سے نجات پا گئی،، ( بخاری کتاب الجنائز باب عيادت المشرك ) قبر، لاش اور جنازوں کا احترام شام کی فتح کے بعد دو صحابہ ایک جنازہ کو دیکھ کر تعظیماً کھڑے ہو گئے۔ایک نئے مسلمان نے تعجب کیا اور کہا یہ تو ایک عیسائی کا جنازہ تھا۔انہوں نے جواب دیا ہاں ہم جانتے ہیں مگر آنحضرت صلی للی نام کا یہی طریق تھا۔ایک بار ایک جنازہ کے احترام میں آپ کھڑے ہو گئے تو کسی نے کہا کہ یہ تو یہودی کا جنازہ تھا تو 282