راکھا — Page 4
بہترین جزا عطا فرمائے۔اسی طرح خصوصی طور پر مکرم مقصوداحمد علوی صاحب کے لئے دعا کی درخواست کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے علم و عرفان میں برکت عطا فرمائے۔آمین۔نیز ان تمام کارکنان کو بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں جنہوں نے کسی نہ کسی رنگ میں اس پروجیکٹ کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔اللہ کرے کہ ہم سب اس کتاب میں درج اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اپنی زندگیاں گزارنے والے ہوں اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہمارے گھروں کو امن اور پیار و محبت کا گہوارہ بنادے اور ہمیں ہمارے ساتھیوں اور اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک نصیب ہو۔آمین۔خاکسار طاہر محمود نیشنل سکریٹری رشتہ ناطہ جرمنی 03۔05۔2011 4