راکھا — Page 3
بسم الله الرحمن الحيم سیاس تشکر یورپ کے مخصوص معاشرتی حالات کے پس منظر میں ایک عرصہ سے اس بات کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ قرآن وسنت کی روشنی میں میاں بیوی کے حقوق وفرائض کے بارے میں اسلامی تعلیمات کو کتابی صورت میں یکجا کر کے تمام احمدی گھرانوں تک پہنچایا جائے۔لہذا مجلس شوری منعقدہ 2007 کے موقع پر اس ضرورت کو نہ صرف تسلیم کیا گیا بلکہ تجویز کیا گیا کہ اس پر عمل درآمد کیا جائے۔شعبہ رشتہ ناطہ نے جب اس سلسلے میں اپنی کوششوں کا آغاز کیا تو معلوم ہوا کہ مکرم مقصود احمد علوی صاحب نے راکھا‘ نام سے اسی موضوع پر ایک کتاب لکھی ہے۔چونکہ مسو دے میں معمولی ردو بدل کے بعد یہ کتاب مندرجہ بالا معیار کے مطابق ڈھالی جا سکتی تھی لہذا مکرم علوی صاحب کی خدمت میں شعبہ رشتہ ناطہ کی طرف سے شائع کئے جانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ہماری درخواست قبول کرتے ہوئے مناسب تبدیلیوں کے بعد انہوں نے یہ کتاب طباعت کی منظوری کے لئے ایڈیشنل وکیل التصنیف صاحب لنڈن کی خدمت میں بھجوا دی۔طباعت کی منظوری کی اطلاع جنوری 2009 میں موصول ہوئی۔الحمد للہ۔اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر ہے کہ کتاب کی افادیت کے پیش نظر بغیر قیمت کے ہر گھر میں پہنچانے کے لئے شعبہ رشتہ ناطہ جرمنی اسے شائع کرنے کی توفیق پارہا ہے۔الحمد للہ۔اس سلسلہ میں ہم مکرم امیر صاحب جرمنی کے بھر پور تعاون کے بے حد مشکور ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں 3