راکھا

by Other Authors

Page 171 of 183

راکھا — Page 171

گھر میں آئیں تو بھر پور انداز میں سلام کہیں۔بیوی اور دیگر اہل خانہ کی خیریت دریافت کریں۔اپنے پروگراموں سے اپنی اہلیہ کو آگا ہ رکھیں۔- گھر سے باہر جائیں تو بیوی کے علم میں ضرور لائیں کہ آپ کہاں جا رہے ہیں۔غیر معمولی دیر ہونے کی صورت میں گھر پر اطلاع کر دیں۔۔زیادہ دنوں کیلئے گھر سے باہر رہنے کی صورت میں ٹیلیفون پر رابطہ رکھیں اور اہلِ خانہ کی خیریت دریافت کرتے رہیں۔ے۔بیوی کی خوبیوں کا ذکر کریں، اکیلے میں اور دوسروں کے سامنے بھی۔مثلاً کھانے، لباس، صفائی ، بچت کی عادت ، مہمان نوازی ، بچوں کی نگہداشت، سچ کی عادت وغیرہ باتوں کی ضرور تعریف کیا کریں۔و۔ا۔بیوی کی پسند کی کوئی نہ کوئی چیز از خود خرید کر اسے تحفہ میں دیتے رہیں۔بیوی کے والدین، رشتہ داروں اور قریبی سہیلیوں کو اہم تقاریب کے مواقع پر یاد اُن کا واجبی احترام کریں اور اُن سے محبت سے پیش آئیں۔۔گاہے بگا ہے پکنک وغیرہ کے پروگرام بناتے رہیں۔اگر توفیق ہو تو کبھی کبھی گھر سے باہر کسی ہوٹل میں اکٹھے کھانا کھا ئیں اور بطور خاص بیوی کی پسند کی ڈش منگوا ئیں۔ا۔وقتا فوقتا بیوی کے ساتھ سیر اور چہل قدمی کیلئے وقت نکالا کریں۔۱۲۔جہاں تک ممکن ہو گھر کے کام کاج میں بیوی کی مددکریں۔۱۳۔اپنے چھوٹے موٹے کام خود بھی کر لیا کریں۔مثلاً بستر درست کر دیں۔دھونے والے کپڑے اور جرا ہیں وغیرہ یونہی ادھر ادھر پھینکنے کی بجائے مقررہ جگہ پر رکھ دیں۔نہانے اور شیو 171