راکھا — Page 48
احتیاط اے مسافر ہستی تیرے ہاتھوں میں آبگینے ہیں خلاصہ کلام یہ کہ عورتوں میں بالعموم ناز کا پہلو غالب ہوتا ہے اور مخالفانہ رائے کا اظہار بھی کرتی ہیں۔نازک اتنی کہ گویا آبگینے ہیں اور ذرا سی ٹھوکر سے ٹوٹنے کا اندیشہ ہے۔صنف نازک ہونے کی وجہ سے جسمانی لحاظ سے کمزور ہیں۔ایک اچھے اور کامیاب راکھے کیلئے لازم ہے کہ اپنی شریک حیات سے معاملہ کرتے ہوئے ان فطری تقاضوں کو ہمیشہ مد نظر رکھے۔اُس کیلئے اللہ تعالیٰ کا یہی حکم ہے کہ اُس نے ان تقاضوں کے اظہار کے وقت حو صلے اور برداشت سے کام لیتے ہوئے نرمی اور لطف کا ہی سلوک کرنا ہے۔48