راکھا — Page 170
کریں۔نہ کریں گھر کے نگران کے بعض فرائض اور حقوق قرآن وحدیث اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے احمدیت کے ارشادات کی روشنی میں پیش کئے جاچکے ہیں۔روزمرہ گھر یلو زندگی میں میاں بیوی کو بیسیوں قسم کے حالات سے واسطہ پڑتا ہے جن میں بے احتیاطی اور نادرست رد عمل کے نتیجے میں تلخیاں جنم لے کر گھر کی خوشیوں کو چاٹ جاتی ہیں۔ذیل میں کر یں۔نہ کریں کی طرز پر چند ایسے مشورہ جات اور تجاویز پیش کی جارہی ہیں جن کی بنیاد بھی دراصل سنتِ ابرار پر ہی ہے۔اگر ان کے مطابق عمل کیا جائے تو امید کی جاتی ہے کہ انشاء اللہ گھر کے ماحول کو پُر امن اور خوشگوار بنانے میں ضرور مدد ملے گی۔کریں خاوند کیلئے آپ کا سلوک ایسا ہو کہ اہلِ خانہ آپ کو ایک شفیق اور مہربان نگران تصورکریں نہ کہ سخت گیر حاکم۔گھر اور کام کے اوقات میں توازن رکھیں۔ملازمت یا دیگر سماجی و جماعتی مصروفیات کو اس طرح ترتیب دیں کہ گھر کیلئے بھی مناسب وقت نکل سکے۔170