راکھا

by Other Authors

Page 17 of 183

راکھا — Page 17

جفاکشی کی متقاضی ہوتی ہے۔حفاظت پر مامور افراد کو راتوں کو بھی جاگنا پڑتا ہے اور بسا اوقات خود اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی املاک اور جانوں کی حفاظت کرنی پڑتی ہے۔مردوں کی یہ فضیلت اس لئے نہیں کہ وہ ان طاقتوں کے بل بوتے انہی کے حقوق پامال کرنے لگیں جن کی حفاظت اور رکھوالی کیلئے خدا نے انہیں یہ صلاحیتیں عطا کی ہیں۔پس مردوزن میں صلاحیتیوں اور قومی کے اختلافات اور ان کی وجوہات کے اس مختصر بیان کا صرف یہ مقصد ہے کہ ہم اس حکمت کو سمجھیں جس کے تحت اللہ تعالیٰ نے انہیں ہر پہلو سے ایک جیسا نہیں بنایا اور افراط و تفریط کی راہ سے بچتے ہوئے مرد اور عورت اپنے اپنے مقام کو سمجھتے ہوئے ایسا طرز زندگی اختیار کریں جس کے نتیجے میں جہاں دونوں کو یکساں بنیادی انسانی حقوق مل سکیں وہاں اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کی گئی مختلف صلاحیتیوں کے مطابق اپنے اپنے فرائض ادا کریں تا کہ ایک صحت مند اور پُر امن معاشرہ تشکیل پاسکے۔مغربی دُنیا کا عورت اور مرد میں ہر پہلو سے مساوات کا نعرہ محض دھوکا ہے اور اس پر عمل درآمد کے نتیجے میں کبھی گھر یلو امن قائم نہیں ہوسکتا۔17