راکھا

by Other Authors

Page 165 of 183

راکھا — Page 165

چادر (خاکسار کا یہ مضمون اخبار الفضل انٹرنیشنل کے ۱۸ تا ۲۴ /اگست ۲۰۰۶ء کے شمارہ میں شائع ہوا تھا جسے کتاب کے مضامین سے تعلق کی وجہ سے شامل کتاب کر دیا گیا ہے ) 66 ایک چادر تو وہ ہوتی ہے جس کے مطابق دانشمند لوگ پاؤں پھیلاتے ہیں جبکہ ایک کا تعلق چار دیواری سے بیان کیا جاتا ہے۔ایک چادر وہ ہے جو مسلمان خواتین پردے کی خاطر سر پر اوڑھتی ہیں۔کہنے کو تو دوپٹہ بھی سر پر ہی اوڑھا جاتا ہے اور آجکل سکارف بھی کسی حد تک اسی کام آنے لگا ہے لیکن یہ دونوں اس اعلیٰ مقصد کیلئے ہرگز مفید نہیں جو چادر سے حاصل ہوسکتا ہے۔دو پٹہ باریک کپڑے کی ایک چھوٹی اور ہلکی اوڑھنی ہوا کرتی تھی جو خواتین عموماً گھر کے اندر استعمال کیا کرتی تھیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس نے ایک لیر “ کی شکل اختیار کر لی ہے اور جس طریق سے یہ آجکل استعمال ہوتی ہے اُس کا تعلق زیب و زینت سے ہے نا کہ پردے سے۔چادر جو آج بھی کہیں کہیں اوڑھنی کے طور پر استعمال ہوتی ہے اُس کی تو بات ہی اور ہے۔یہ ناصرف سردی گرمی کے مضر اثرات سے جسم کی حفاظت کرتی ہے بلکہ پردے کے تمام تقاضے بھی پورے کرتی ہے۔اسی طرح جسم کی حفاظت کے ساتھ ساتھ عصمت کی حفاظت کیلئے یہ ایک اعلیٰ درجے کی تدبیر بھی ہے۔ہر زبان میں بعض اشیاء اپنی مخصوص خصوصیات کی وجہ سے ایک خاص مفہوم کی ادائیگی کیلئے بطور اصطلاح استعمال ہونے لگتی ہیں۔مثال کے طور پر چھتری ، سایہ، اور چھت وغیرہ حفاظت مہیا کرنے کا مفہوم ادا کرتے ہیں۔اسی طرح چادر کا لفظ بھی اسی مفہوم کی ادائیگی کیلئے 165