راکھا

by Other Authors

Page 164 of 183

راکھا — Page 164

شادی کے موقع پر جو نصائح فرمائیں کاش ہر ماں اپنی بیٹی کو کرنے والی بن جائے۔آپ نے فرمایا: اپنے شوہر سے پوشیدہ یا وہ کام جس کو ان سے چھپانے کی ضرورت سمجھو ہرگز کبھی نہ کرنا۔شوہر نہ دیکھے مگر خدا دیکھتا ہے اور بات آخر ظاہر ہو کر عورت کی وقعت کو کھو دیتی ہے۔اگر کوئی کام اُن کی مرضی کے خلاف سر زد ہو جائے تو ہرگز کبھی نہ چھپانا، صاف کہہ دینا کیونکہ اس میں عزت ہے اور چھپانے میں آخر بے عزتی اور بے وقری کا سامنا ہے۔کبھی ان کے غصے کے وقت نہ بولنا۔تم پر یاکسی نوکر یا بچہ پر خفا ہوں اور تم کو معلوم ہو کہ اس وقت یہ حق پر نہیں ہیں جب بھی اس وقت نہ بولنا۔غصہ تم جانے پر پھر آہستگی سے حق بات اور ان کا غلطی پر ہونا ان کو سمجھا دینا۔غصے میں مرد سے بحث کرنے والی عورت کی عزت باقی نہیں رہتی۔اگر غصے میں کچھ سخت کہہ دیں تو کتنی ہتک کا موجب ہو۔☆ ان کے عزیزوں کو ، عزیزوں کی اولا د کو اپنے جاننا۔کسی کی برائی تم نہ سوچنا خواہ تم سے کوئی برائی کرے۔تم دل میں بھی سب کا بھلا ہی چاہنا اور عمل سے بھی بدی کا بدلہ نہ کرنا۔دیکھنا پھر ہمیشہ خدا تمہارا بھلا کرے گا۔(سیرت و سوانح حضرت سیدہ نواب مبار که بیگم صاحبہ مرتبہ پروفیسر سیده نیم سعید صفحه ۱۰۹) 164