راکھا

by Other Authors

Page 152 of 183

راکھا — Page 152

میں اس کی اجازت کے بغیر عورت نفلی روزہ نہ رکھے اور نہ اُس کی اجازت کے بغیر کسی کو گھر کے اندر آنے دے۔( بخاری ) ” جب خاوند اپنی بیوی کو بلائے اور عورت جانے سے انکار کر دے اور خاوند کو اپنی نافرمانی سے ناراض کر دے تو ساری رات فرشتے اس عورت پر لعنت کرتے رہتے ہیں۔( بخاری ومسلم ) کوئی عورت اس وقت تک اللہ تعالیٰ کا حق ادا کرنے والی نہیں سمجھی جاسکتی جب تک کہ وہ اپنے خاوند کا حق ادا نہیں کرتی۔(ابن ماجہ ) حضرت ام سلمہ بیان کرتی ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا : جو عورت اس حالت میں فوت ہوئی کہ اس کا خاوند اس سے خوش اور راضی ہے تو وہ جنت میں جائے گی۔“ (ابن ماجہ ) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: عورتوں میں ایک خراب عادت یہ بھی ہے کہ وہ بات بات میں مردوں کی نافرمانی کرتی ہیں اور ان کی اجازت کے بغیر ان کا مال خرچ کر دیتی ہیں اور ناراض ہونے کی حالت میں بہت کچھ برا بھلا اُن کے حق میں کہہ دیتی ہیں۔ایسی عورتیں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے نزدیک لعنتی ہیں۔ان کا نماز روزہ اور کوئی عمل منظور نہیں۔اللہ تعالیٰ صاف فرماتا ہے کہ کوئی عورت نیک نہیں ہو سکتی جب تک پوری پوری خاوند کی فرمانبرداری نہ کرے اور دلی محبت سے اس کی تعظیم بجانہ لائے اور پس پشت اس کے لئے اس کی خیر خواہ نہ ہو۔اور پیغمبر خدا نے فرمایا ہے کہ عورتوں پر لازم ہے کہ اپنے مردوں کی تابعدار رہیں ورنہ ان کا کوئی عمل 152