راکھا

by Other Authors

Page 101 of 183

راکھا — Page 101

نیکی کرو۔پھر اللہ تعالیٰ تم کو اس کے عوض بہتر سے بہتر اجر دے گا۔چونکہ میرا مطالعہ بہت ہے اور مرد عورتوں کو اکثر درس دینے کا مجھے موقع ملا ہے اس لئے مرد اور عورتوں کی طبائع کا مجھے خوب علم ہے اور ان کی فطرت سے خوب واقف ہوں۔میرے خیال میں عورتیں چشم پوشی اور ترس کی مستحق ہیں۔( حقائق الفرقان جلد ۲ صفحہ ۱۳) چونکہ عورتیں بہت نازک ہوتی ہیں۔اس لئے اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ ان سے ہمیشہ رحم و ترس سے کام لیا جائے اور ان سے خوش خلقی اور حلیمی برتی جائے۔“ ( خطبات نور جلد دوم صفحه ۲۱۷) ” بیویوں کے ساتھ احسان کے ساتھ پیش آؤ۔بیوی بچوں کے جننے اور پالنے میں سخت تکلیف اٹھاتی ہے۔مرد کو اس کا ہزارواں حصہ بھی اس بارے میں تکلیف نہیں۔ان کے حقوق کی نگہداشت کرو۔وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِى عَلَيْهِنَّ (البقره ۲۲۹) انکے قصوروں سے چشم پوشی کرو اللہ تعالیٰ بہتر سے بہتر بدلہ دے گا۔“ ( حقائق الفرقان جلد ۲ صفحه ۵۰۴) ایک اور روایت میں ہے پیغمبر ﷺ نے فرمایا: اتَّقُوا اللَّهَ فِي النِّسَاءِ فَإِنَّهُنَّ عِندَكُمْ عَوَانٌ یعنی عورتوں کے حق میں خدا سے ڈرتے رہو کہ وہ تمہارے ہاتھوں میں قیدیوں کی طرح ہیں۔“ ( حقائق الفرقان جلد ۲ صفحہ ۲۹۱) حضرت خلیفۃ المسیح الثانی فرماتے ہیں: ” مرد یا درکھیں کہ عورت ایک مظلوم ہستی ہے اس کے ساتھ محبت اور شفقت کے سلوک سے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہوتی ہے۔اس لئے رسول کریم ﷺ نے فرمایا خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِاَهْلِهِ یعنی تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنے اہل وعیال سے بہتر سلوک کرتا ہے۔“ ( اوڑھنی والیوں کیلئے پھول حصہ دوم صفحہ ۱۶۰) 101