قربانی کا سفر — Page 52
روز انہوں نے چندہ ادا کیا اسی رات اس بازار میں جہاں اُن کی دکان تھی آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے تمام دوکانوں میں پھیل گئی۔اور یہ دکانیں لکڑی کی بنی ہوئی تھیں۔ان کی دکان درمیان میں تھی، اللہ کے فضل سے یہ بالکل محفوظ رہی۔اور دونوں طرف سے آگ نے سب کچھ جلا دیا۔یہ بیان کرتے ہیں کہ چندہ کی برکت کی وجہ سے خدا تعالیٰ نے انہیں ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رکھا۔یہاں یہ الہام بھی پورا ہوتا ہے کہ آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی بھی غلام ہے۔جلسہ سالانہ برطانیہ دوسرے دن کا خطاب حضرت مرزا مسرور احمد ایدہ اللہ ( 2003 ۲- انڈیا کی ایک رپورٹ ہے کہ وہاں کی کوئمبٹور جماعت کے صدر لکھتے ہیں کہ تحریک جدید کے چندہ میں اپنی استطاعت سے بڑھ کر اضافہ کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے خاکسار کو اپنی معجزانہ قدرت کے دو ایمان افروز نظارے دکھائے۔میں اللہ تعالیٰ کے حضور اس وعدہ کی بروقت ادائیگی کے لئے مسلسل دعاؤں میں مصروف تھا کہ اچانک ایک شخص میری دکان میں آیا اور میرے پاس جو سامان تھا اُس نے اُسے اصل قیمت سے بھی کہیں زیادہ قیمت پر خرید لیا جس کے نتیجے میں مجھے اُسی وقت اپنا وعدہ پورا کرنے کی توفیق مل گئی۔پھر کہتے ہیں اسی دوران ہمارے علاقے کے گودام میں اچانک آگ لگ گئی جس میں خاکسار کا مال بھی کافی مقدار میں رکھا ہوا تھا۔خاکسار دعا کرتے ہوئے وہاں پہنچا تو یہ دیکھ کر حیرت کی انتہا نہ رہی کہ جہاں دوسرے بیوپاریوں کا سارا سامان جل کر راکھ ہو چکا تھا وہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے میرا مال بالکل محفوظ رہا۔آگ اتنی شدید تھی کہ گودام کے لوہے کی چھت بھی پگھل گئی تھی۔یہ علاقہ متعصب مسلمانوں کا گڑھ 52