قربانی کا سفر — Page 26
اُتار دیئے۔۔۔جہاں دوسرے لوگوں کی یہ حالت تھی کہ مالی خرچ کرنے کی وجہ سے ان میں لوگ مرتد ہو جاتے ہیں ہمیں وہاں ایک نیا تجربہ ہوا ہے میں نے اس مسجد کی تحریک کے لیے یہ شرط رکھی تھی کہ احمدی عورتوں کی طرف سے یہ مسجد ہو گی جو ان کی طرف سے مسلمان بھائیوں کو بطور تحفہ پیش کی جائے گی۔اب بجائے اس کے کہ وہ عورتیں جنہیں کمزور کہا جاتا ہے اس تحریک کو سن کر پیچھے نہیں عجیب نظارہ نظر آیا اور وہ یہ کہ اس وقت گیارہ عورتیں داخل احمدیت ہو چکی ہیں تا کہ وہ بھی اس چندے میں شامل ہو سکیں۔۔۔گویا اس تحریک نے گیارہ روحوں کو ہلاکت سے بچا لیا اور یہ پہلا پھل ہے جو ہم نے اس تحریک سے چکھا۔خطبہ جمعہ مطبوعہ الازھالذوات اعمار ) اخبار الفضل کا اجراء 1913 ء میں ہوا یہ بھی ایک قربانی کی داستان ہے حضرت مصلح موعود کے الفاظ میں پیش خدمت ہے۔اخبار الفضل کا اجراء اور اس کے لئے حضرت محمودہ بیگم اہلیہ حضرت مصلح موعود کی عظیم قربانی۔”خدائے تعالیٰ نے میری بیوی کے دل میں اسی طرح تحریک کی جس طرح حضرت خدیجہ کے دل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد کی تحریک کی تھی۔انہوں نے اس امر کو جانتے ہوئے کہ اخبار میں پیسہ لگانا ایسا ہی ہے جیسے کنویں میں پھینک دینا اور خصوصاً اس اخبار میں جس کا جاری کرنے والا محمود ہو جو اُس زمانہ میں شاید سب سے زیادہ مذموم تھا اپنے دو زیور مجھے دے د۔دے دیئے کہ میں اُن کو فروخت کر کے اخبار جاری کر دوں ان میں سے ایک تو اُن کے اپنے کڑے تھے دوسرے اُن کے بچپن کے کڑے تھے جو انہوں نے اپنی اور میری 26