قربانی کا سفر — Page 35
ہے اس کے لیے ہم عہد کرتے ہیں، سارے لیبیا کی جماعت کے دوست کہ ہم دیں گے۔لندن ہجرت کرنے کے بعد حضور اقدس نے سرعت کے ساتھ اپنی توجہ تراجم قرآن کریم پر مرکوز کی چنانچہ ایک خطبہ جمعہ میں آپ نے چند افراد کی قربانیوں کا ذکر فرمایا کہ انہوں نے خود حضور کی خدمت میں بعض تراجم کے جملہ اخراجات پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔چنانچہ آپ نے فرمایا۔فرانسیسی ترجمہ بھی تمام مراحل سے گزر کر اب مکمل ہو چکا ہے۔روسی ترجمہ جو حضرت مولوی جلال الدین صاحب شمس کے زمانہ میں یہاں سے کروایا گیا تھا وہ حسنِ اتفاق سے ایسا اچھا کیا گیا کہ اس زمانہ کے سارے ترجمہ آج کے صاحب علم نے رڈ کر دیئے سوائے روسی ترجمہ کے اور روسی ترجمہ سے متعلق جہاں رائے ملی ہے انہوں نے حیرت انگیز تعریف کی ہے۔روسیوں نے بھی جو مثلاً پاکستان میں سکالرز ہیں یہاں کے ماہرین نے بھی سب سے کہا ہے کہ بہت ہی اعلیٰ معیار کا ترجمہ ہے صرف لکھنے کی طرز میں اس زمانے سے اب کچھ تبدیلی پیدا ہوئی ہے اس کو ماہرین کہتے ہیں ٹھیک کروا لیا جائے تو ہر لحاظ سے معیاری ہے تو ہم اللہ تعالیٰ کے فضل سے تین نئی زبانوں میں قرآن کریم شائع کرنے کے لئے تیار کھڑے ہیں اور اس کے لئے روپیہ بھی ہے۔Italian ترجمہ کے لئے ڈاکٹر (عبد السلام ) صاحب نے پیشکش کی تھی کہ میں اپنی طرف سے پیش کرنا چاہتا ہوں اور چونکہ نیکی سے آگے بڑھے بچے پیدا ہوتے ہیں نیکی بڑی Fertile چیز ہے۔جب مکمل کر لیا تو ان کا اتنا لطف آیا اس کا کہ وہ ساتھ ہی یہ درخواست کر گئے ہیں کہ اس کی طباعت کا خرچ بھی مجھے برداشت کرنے کی اجازت دی جائے تو جس اخلاص اور محبت سے انہوں نے 35