تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 71 of 460

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸) — Page 71

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ 21 سورة المعارج بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ تفسير سورة المعارج بیان فرموده سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ إنَّهُم يَرَوْنَهُ بَعِيد الى وَ نَابَهُ قَرِيبًا بار بار زلزلہ کے متعلق جو الہامات ہوتے ہیں اور خواہیں آتی ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ آسمان پر کچھ ایسی طیاری ہو رہی ہے کہ یہ امرجلد ہونے والا ہے۔بہت سے باتیں ہوتی ہیں کہ انسان ان کو دور سمجھتا ہے مگر خدا کے علم میں وہ بہت قریب ہوتی ہیں إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُ بَعِيدًا۔وَ نَربه قريبا۔تم اسے دور سے دیکھتے ہو اور ہم قریب دیکھتے ہیں۔البدر جلد نمبر ۴ مورخه ۱/۲۷ پریل ۱۹۰۵ صفحه ۸)