تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 33 of 460

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸) — Page 33

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ سورة الملك بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ تفسير سورة الملك بیان فرموده سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَ الْحَيُوةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ دنیا کی کامیابیاں ابتلا سے خالی نہیں ہوتی ہیں ۔ قرآن شریف میں آیا ہے خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيُوةَ لِيَبْلُوَكُمُ یعنی موت اور زندگی کو پیدا کیا تا کہ ہم تمہیں آزمائیں، کامیابی اور ناکامی بھی زندگی اور موت کا سوال ہوتا ہے۔ کامیابی ایک قسم کی زندگی ہوتی ہے۔ جب کسی کو اپنے کامیاب ہونے کی خبر پہنچتی ہے تو اس میں جان پڑ جاتی ہے اور گویا نئی زندگی ملتی ہے اور اگر نا کامی کی خبر آجائے تو زندہ ہی مرجاتا ہے اور بسا اوقات بہت سے کمزور دل آدمی ہلاک بھی ہو جاتے ہیں ۔ الحکم جلد ۵ نمبر ۲۳ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۱ء صفحه اول ) وَ لَقَدْ زَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِمَصَابِيحَ وَجَعَلْتُهَا رُجُومًا لِلشَّيْطِينِ وَ اعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابَ السَّعِيرِ ہم نے سماء الدنیا کوستاروں کے ساتھ زینت دی ہے اور ستاروں کو ہم نے رجم شیاطین کے لیے ذریعہ ٹھہرایا ہے اور پہلے اس سے نص قرآنی سے ثابت ہو چکا ہے کہ آسمان سے زمین تک ہر یک امر کے مقسم اور مدبر