تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸) — Page 26
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۲۶ سورة التحريم وَالتَّمُرُّدِ الْعَظِيمِ، وَلَا تُرِيدُونَ أَن قوم کی مانند سرکشی اور خبیث میں تو یہود کی مانند ہو جاؤ لیکن تم یہ يَكُونَ الْمَسِيحُ مِنْكُمْ كَمَسِيحِ نہیں چاہتے سلسلہ کلیم کے مسیح کی مانند تم میں سے کوئی فرد مسیح سِلْسِلَةِ الْكَلِيمِ۔بن جائے۔تم پر افسوس تم نے شہر میں تو مماثلت کو پسند کیا لیکن مخطبہ الہامیہ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۳۰۹) خیر میں تم مثیل بنا پسند نہیں کرتے۔( ترجمہ از مرتبہ ) سورہ تحریم میں اشارہ کیا گیا ہے کہ بعض افراد اس امت کے ابن مریم کہلائیں گے کیونکہ اول مریم سے اُن کو تشبیہ دے کر پھر مریم کی طرح نفخ رُوح اُن میں بیان کیا گیا ہے۔یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اول وہ مریمی وجود لے کر اور اس سے ترقی کر کے پھر ابن مریم بن جائیں گے۔جیسا کہ براہین احمدیہ میں خدا تعالیٰ نے اپنی وحی میں اوّل میرا نام مریم رکھا اور فرمایا يَا مَرْيَمُ اسْكُنُ أَنْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ - يعنى اے مریم تو اور تیرے دوست بہشت میں داخل ہو جاؤ۔اور پھر فرمایا يَا مَرْيَمُ نَفَخْتُ فِيْكَ مِنْ رُّوحِ الصِّدْقِ یعنی اے مریم میں نے صدق کی رُوح تجھے میں پھونک دی ( گویا استعارہ کے رنگ میں مریم صدق سے حاملہ ہوگئی ) اور پھر آخر میں فرمایا يَا عِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَى یعنی اے عیسی ! میں تجھے وفات دوں گا اور اپنی طرف اُٹھاؤں گا۔پس اس جگہ مریمی مقام سے مجھے منتقل کر کے میرا نام عیسی رکھا گیا اور اس طرح پر ابن مریم مجھے ٹھہرایا گیا تاوہ وعدہ جو سورہ تحریم میں کیا گیا تھا پورا ہو۔لیکچر لاہور ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۸۷،۱۸۶) یہ قرآنی دعا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے قبول ہو کر اخیار وابرار مسلمان بالخصوص ان کے کامل فردا نبیاء بنی اسرائیل کے وارث ٹھہرائے گئے اور دراصل مسیح موعود کا اس امت میں سے پیدا ہونا یہ بھی اسی دعا کی قبولیت کا نتیجہ ہے کیونکہ گوشفی طور پر بہت سے اختیار و ابرار نے انبیاء بنی اسرائیل کی مماثلت کا حصہ لیا ہے مگر اس اُمت کا مسیح موعود کھلے کھلے طور پر خدا کے حکم اور اذن سے اسرائیلی مسیح کے مقابل کھڑا کیا گیا ہے تا موسوی اور محمدی سلسلہ کی مماثلت سمجھ آ جائے اسی غرض سے اس مسیح کو ابن مریم سے ہر ایک پہلو سے تشبیہ دی گئی ہے یہاں تک کہ اس ابن مریم پر ابتلا بھی اسرائیلی ابن مریم کی طرح آئے اول جیسا کہ عیسی ابن مریم محض خدا کے نفح سے پیدا کیا گیا اسی طرح یہ مسیح بھی سورۃ تحریم کے وعدہ کے موافق محض خدا کے نفخ سے مریم کے اندر سے پیدا کیا گیا اور جیسا کہ عیسی ابن مریم کی پیدائش پر بہت شور اُٹھا اور اندھے مخالفوں نے مریم کو کہا لَقَدْ جِئْتِ شَيْئًا فَریا (مریم :۲۸) اسی طرح اس جگہ بھی کہا گیا اور شور قیامت مچایا گیا اور جیسا