تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸) — Page 411
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۱۱ سورة اللهب سورة تبت میں غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ کے فتنہ کی طرف اشارہ ہے۔الحکم جلد ۶ نمبر ۸ مورخه ۲۸ رفروری ۱۹۰۲ صفحه ۴) تبت يدا أبي لهب خواب میں پڑھنے کی تعبیر کے متعلق فرمایا ) کسی دشمن پر فتح ہوگی البدر جلد اول نمبر ۱۱ مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۸۴) وَامَرَاتُه حَمَّالَةَ الْحَطَبِ۔ابولہب قرآن کریم میں عام ہے نہ خاص۔مراد وہ شخص ہے جس میں التہاب و اشتعال کا مادہ ہو۔اس طرح حمالة الحطب - هیزم کش عورت سے مراد ہے جو سخن چین ہو، آگ لگانے والی۔چغل خور عورت آدمیوں میں شرارت کو بڑھاتی ہے۔سعدی کہتا ہے۔سخن چین بدبخت هیزم کش است الحکم جلد ۲ نمبر ۲ مورخه ۶ / مارچ ۱۸۹۸ء صفحه ۲)