تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 10 of 460

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸) — Page 10

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام 1۔سورة الطلاق ہو۔مومنوں نے جن پر شہادت دی اور جن کو اتقیامان لیا گیا یہی نہیں کہ وہ فقر و فاقہ سے بچے ہوئے تھے۔گو اعلیٰ درجہ کی خوشحالیاں نہ ہوں ، مگر اس قسم کا اضطراری فقر و فاقہ بھی کبھی نہیں ہوا کہ عذاب محسوس کریں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فقر اختیار کیا ہوا تھا۔مگر آپ کی سخاوت سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ خود آپ نے اختیار کیا ہوا تھا، نہ کہ بطور سزا تھا۔غرض اس راہ میں بہت سی مشکلات پیش آتی ہیں۔بعض لوگ ایسے دیکھے جاتے ہیں کہ بظا ہر منتقلی اور صالح ہوتے ہیں مگر رزق سے تنگ ہوتے ہیں۔ان سب حالات کو دیکھ کر آخر یہی کہنا پڑتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے وعدے تو سب بچے ہیں، لیکن انسانی کمزوری ہی کا اعتراف کرنا پڑتا ہے۔الحکم جلد ۶ نمبر ۳۰ مورخه ۲۴ /اگست ۱۹۰۲ء صفحه ۵) متقی کو ہر تنگی سے نجات ملتی ہے۔اس کو ایسی جگہ سے رزق دیا جاتا ہے کہ اس کو گمان بھی نہیں ہوتا۔احکام جلد ۶ نمبر ۳۰ مورخه ۲۴ /اگست ۱۹۰۲ صفحه ۱۰) ) اوائل میں جو سچا مسلمان ہوتا ہے اسے صبر کرنا پڑتا ہے صحابہ پر بھی ایسے زمانے آئے ہیں کہ پتے کھا کھا کر گزارا کیا بعض وقت ان کو ٹکڑا بھی میسر نہیں آتا تھا کوئی انسان کسی کے ساتھ بھلائی نہیں کر سکتا جب تک خدا بھلائی نہ کرے جب انسان تقویٰ اختیار کرتا ہے تو خدا اس کے واسطے دروازہ کھول دیتا ہے وَمَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا خدا تعالیٰ پر سچا ایمان لاؤ اس سے سب کچھ حاصل ہوگا استقامت چاہیے۔انبیاؤں کو جس قدر درجات ملے ہیں استقامت سے ملے ہیں۔اور یوں خشک نمازوں اور روزوں سے کیا ہو سکتا ہے۔البدر جلد اوّل نمبر ۴ مورخه ۲۱ /نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۳۰) انسان جب متقی ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے اور اس کے غیر میں فرقان رکھ دیتا ہے اور پھر اس کو ہر تنگی سے نجات دیتا ہے نہ صرف نجات بلکه يَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لا يَحْتَسِبُ پس یا درکھو جو خدا سے ڈرتا ہے خدا اس کو مشکلات سے رہائی دیتا ہے اور انعام واکرام بھی کرتا ہے۔الحکم جلدے نمبر ۲ مورخہ ۱۷/جنوری ۱۹۰۳ء صفحه ۱۰) متقی کے لئے خدا تعالیٰ ساری راحتوں کے سامان مہیا کر دیتا ہے مَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا - وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَیب پس خوشحالی کا اصول تقویٰ ہے لیکن حصول تقویٰ کے لئے نہیں چاہیے کہ ہم شرطیں باندھتے پھریں تقویٰ اختیار کرنے سے جو مانگو گے ملے گا خدا تعالیٰ رحیم و کریم ہے تقویٰ اختیار کرو جو چاہو گے وہ دے گا۔جس قدر اولیاء اللہ اور اقطاب گزرے ہیں انہوں نے جو کچھ حاصل کیا تقومی ہی