تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸) — Page 6
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام سورة التغابن ہیں۔اولا د دی ہے۔بیوی دی ہے صحت دی ہے تو خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ تو اس کو آزما۔اس پر پہلے تو اس کی بھیڑ بکریاں ماری گئیں۔پھر اور بڑے بڑے جانور مارے گئے مگر پھر بھی حضرت ایوب نے صبر سے کام لیا۔اس پر شیطان نے کہا کہ ابھی اس کے پاس دولت اور غلام اور اولاد ہے وہ صبر کیوں نہ کرے۔اس پر اس کے غلام بھی مر گئے۔پھر انہوں نے صبر کیا۔یہاں تک کہ ہوتے ہوتے سب کچھ ہلاک ہو گیا۔ایک وہ اور ان کی بیوی رہ گئیں۔پھر بھی شیطان نے کہا کہ ابھی ان کی صحت درست ہے اس پر ان کو جذام ہو گیا یعنی کوڑھ ہو گیا۔پھر بھی انہوں نے صبر سے کام لیا پس جب وہ اس طرح صابر اور صادق ثابت ہوئے تو خدا تعالیٰ نے ان کو آگے سے بھی زیادہ مال و دولت غلام لونڈیاں اور اولاد عطا فرمائی اور صحت بھی عطا فرمائی۔پس جب انسان صبر سے کام لے تو اس کو سب کچھ ہی مل رہتا ہے۔انسان کو چاہیے جو کام کرے خدا کی رضا کے مطابق الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۸ مورخه ۲۲/اگست ۱۹۰۸ء صفحه ۲،۱) کرے۔