تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 193 of 460

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸) — Page 193

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ ۱۹۳ سورة الطفّفين بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ سكتة تفسير سورة المطفّفين بیان فرموده سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ كَلَّا بَلْ رَانَ عَلَى قُلُوبِهِمْ مَا كَانُوا يَكْسِبُونَ كَلَّا إِنَّهُم عَنْ رَّبِّهِم يَوْمَينِ المَحْجُوبُونَ۔وہ تمہارے کھوٹے اعمال ہرگز قبول نہیں کرے گا اور جنہوں نے کھوٹے کام کئے انہیں کاموں نے ان کے دل پر زنگار چڑھادیا سو وہ خدا کو ہرگز نہیں دیکھیں گے۔ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۲۵) اِنَّ الْأَبْرَارَ لَفَى نَعِيمٍ ﴿ عَلَى الْأَرَابِكِ يَنْظُرُونَ نیکو کار آدمی یعنی جو خدا سے دل لگاتے ہیں وہ آخرت میں نعمتوں میں ہوں گے اور تختوں پر بیٹھے ہوئے خدا تعالیٰ کو دیکھیں گے۔ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۲۴)