تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 192 of 460

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸) — Page 192

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۱۹۲ سورة الانفطار صمُوا وَ كَثِيرٌ مِنْهُمْ فَاسِقُونَ وَالله اور بہرے ہو گئے اور اکثر ان میں سے فاسق ہیں اور اللہ تعالٰی بَصِيرُ مَا يَعْمَلُونَ اس کو جو وہ کر رہے ہیں دیکھنے والا ہے۔( ترجمہ از مرتب ) ( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۴۷۳، ۴۷۴) الَّذِي خَلَقَكَ فَسَوكَ فَعَدَ لَكَ ( خوش خطی پر ذکر ہوا فر مایا کہ ) محسن تناسب اعضاء کا نام ہے۔جب تک یہ نہ ہو ملاحت نہیں ہوتی۔اللہ تعالیٰ نے اسی لئے اپنی صفت فسونك فعدلك فرمائی ہے۔عدلك كے معنے تناسب کے ہیں کہ نسبتی اعتدال ہر جگہ ملحوظ رہے۔وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحفِظِينَ ) البدر جلد ۲ نمبر ۱۲ مورخه ۱/۱۰ پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۹۱) قرآن کریم میں اور بہت سی آیتیں ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ انسان کی تربیت اور حفاظت ظاہری و باطنی کے لئے اور نیز اس کے اعمال کے لکھنے کے لئے ایسے فرشتے مقرر ہیں کہ جو دائمی طور پر انسانوں کے پاس رہتے ہیں۔چنانچہ منجملہ ان کے یہ آیات ہیں وَ اِنَّ عَلَيْكُم لحفظين۔۔۔۔کہ تم پر حفاظت کرنے والے مقرر ہیں۔( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۷۹،۷۸) وَ إِنَّ الْفُجَارَ لَفِي جَحِيمٍ يَصْلَوْنَهَا يَوْمَ الدِّينِ جَحِيمِن جولوگ نافرمان اور بدکار ہیں اور نفس اور ہوا کے تابع ہیں وہ جہنم میں داخل ہوں گے اور وہاں جلیں گے۔ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۲۰)