تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸) — Page 155
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ سورة النبا بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ تفسير سورة النبأ بیان فرموده سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ عَنِ النَّبَا الْعَظِيمِ ۳ بڑے تعجب کی بات ہے کہ آخری زمانہ کے متعلق جس قدر نشانات تھے ان میں سے بہت پورے ہو چکے مگر پھر بھی لوگ توجہ نہیں کرتے ۔ اللہ تعالیٰ غنی ہے اور اس کو ان لوگوں کی پروا نہیں جو اس سے لا پرواہی اختیار کرتے ہیں۔ یہ لوگ دنیا کے معمولی کاموں کے لئے کس قدر تکلیفیں برداشت کرتے ہیں اس کا عشر عشیر بھی دین کی تحقیق کے لئے محنت نہیں اٹھاتے بلکہ طرح طرح کے بیہودہ عذر کرتے ہیں حالانکہ جیسے اور معمولی کام دنیا کے کر رہے ہیں ایسے ہی اس النبا العَظِیمِ کی تحقیق بھی یہ کر سکتے ہیں جس پر اخروی زندگی کی بہبودی کا دارو مدار ہے۔ اخبار بدر جلدی نمبر ۲ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۸ء صفحه (۳) يَوْمَ يَقُومُ الرُّوحُ وَ الْمَلائِكَةُ صَفًّا لَا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ الرَّحْمَنُ وَ قَالَ صَوَابًا إِنَّ تَأْوِيلَ الرُّوْحِ بِعِيسَى فِي هَذَا الْمُقَامِ اس مقام میں روح کے لفظ - سے عیسیٰ مراد لینا دَجُلٌ وَافْتِرَاءُ ، بَلْ جَاءَ فِي كُتُبِ التَّفْسِيرِ أَنَّهُ دجالیت اور افترا ہے بلکہ تفسیروں کی رو سے وہ