تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 97 of 460

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸) — Page 97

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطِنِ الرَّحِيمِ ۹۷ سورة المزمل بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ تفسير سورة المزمل بیان فرموده سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ او زِدْ عَلَيْهِ وَ رَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلًا ) وَ خوش الحانی سے قرآن شریف پڑھنا بھی عبادت ہے اور بدعات جو ساتھ ملا لیتے ہیں وہ اس عبادت کو ضائع کر دیتی ہیں۔بدعات نکال نکال کر ان لوگوں نے کام خراب کیا ہے۔إنَّا سَنُلْقِي عَلَيْكَ قَوْلًا ثَقِيلاً ) الحکم جلدے نمبر ۱۱ مورخہ ۲۴ / مارچ ۱۹۰۳ صفحه ۵) بعض لوگ حدیث النفس اور شیطان کے القاء کو الہام الہی سے تمیز نہیں کر سکتے اور دھوکا کھا جاتے ہیں۔خدا کی طرف سے جو بات آتی ہے وہ پر شوکت اور لذیذ ہوتی ہے۔دل پر ایک ٹھوکر مارنے والی ہوتی ہے۔وہ خدا کی انگلیوں سے نکلی ہوئی ہوتی ہے۔اس کا ہموزن کوئی نہیں وہ فولاد کی طرح گرنے والی ہوتی ہے جیسا کہ قرآن شریف میں آیا ہے إِنَّا سَنُلْقِي عَلَيْكَ قَوْلاً ثَقِيلاً ثقیل کے یہی معنی ہیں مگر شیطان اور نفس کا القاء ایسا نہیں ہوتا۔الحکم جلد ۵ نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۱ صفحه ۹) / واذكر اسْمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلْ إِلَيْهِ تَبْتِيلا اور خدا کو یا دکر اور اس کی طرف جھکارہ۔ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۳۱)