تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 384 of 478

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷) — Page 384

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۳۸۴ سورة المجادلة فرماتا ہے مِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ ( الاحزاب : ۲۴) الآیۃ اور پھر ان کی نسبت رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْہ فرمایا۔الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲۷ مورخہ ۳۱؍ جولائی ۱۹۰۶ صفحه ۴) صحابہ کرام کا میابی کے ساتھ تخت خلافت کو مقررہ وقت تک زیب دے کر اپنی اپنی خدمات بجا لا کر بڑی کامیابی اور اللہ تعالیٰ کی رضوان لے کر چل بسے اور جنات و عیون جو آخرت میں ان کے واسطے مقرر تھے اور وعدے تھے وہ ان کو عطا ہو گئے۔احکم جلد ۱۲ نمبر ۲۰ مورخه ۲۲ مارچ ۱۹۰۸ صفحه ۳)