تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 377 of 478

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷) — Page 377

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۳۷۷ سورة المجادلة خدا مقرر کر چکا ہے کہ میں اور میرے رسول ہی غالب ہوتے رہیں گے یہ آیت بھی ہر ایک زمانہ میں دائر اور عادت مستمرہ النبیہ کا بیان کر رہی ہے۔یہ نہیں کہ آئندہ رسول پیدا ہوں گے اور خدا انہیں غالب کرے گا۔بلکہ مطلب یہ ہے کہ کوئی زمانہ ہو حال یا استقبال یا گزشتہ سنت اللہ یہی ہے کہ رسول آخر کار غالب ہی الحق مباحثه و علی ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۶۳) ہو جاتے ہیں۔خدا کا یہ قدیم نوشتہ ہے کہ میں اور میرے رسول غالب رہیں گے۔وو انجام آتھم ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۹) إنَّ الَّذِينَ يَكُونُونَ لِله فَيَكُونَ وہ لوگ جو خدا تعالی کے ہو جاتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کا اللهُ لَهُمْ أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللهِ هُمُ ہو جاتا ہے۔تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کے اولیا ء ہی الْغَالِبُونَ فِي مَالِ الْأَمْرِ عَلَى آخر کا راپنے مخالفوں پر غالب ہوتے ہیں۔خدا تعالیٰ نے الْمُخَالِفِيْنِ كَتَبَ اللهُ لاغلب انا ابتداء سے یہ لکھ چھوڑا ہے کہ میں اور میرے رسول ہی غالب وَرُسُلِي إِنَّ اللهَ لَا يُخْزِى عِبَادَةَ ہوتے رہیں گے۔یقینا اللہ تعالیٰ اپنے مامور بندوں کو کبھی بے الْمَأْمُورِينَ مدد نہیں چھوڑتا۔(ترجمہ از مرتب) انجام آتھم ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۶۵) میں خدا سے یقینی علم پا کر کہتا ہوں کہ اگر یہ تمام مولوی اور ان کے سجادہ نشین اور ان کے ملہم اکٹھے ہو کر الہامی امور میں مجھ سے مقابلہ کرنا چاہیں تو خدا ان سب کے مقابل پر میری فتح کرے گا کیونکہ میں خدا کی طرف سے ہوں۔پس ضرور ہے کہ بموجب آیت کریمہ كتب اللهُ لَاغْلِبَنَ آنَا وَرُسُلی میری فتح ہو۔انجام آتھم ، روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحه ۳۴۱، ۳۴۲) خدا نے ابتدا سے لکھ چھوڑا ہے اور اپنا قانون اور اپنی سنت قرار دے دیا ہے کہ وہ اور اُس کے رسول ہمیشہ غالب رہیں گے۔پس چونکہ میں اُس کا رسول یعنی فرستادہ ہوں مگر بغیر کسی نئی شریعت اور نئے دعوے اور نئے نام کے بلکہ اسی نبی کریم خاتم الانبیاء کا نام پاکر اور اُسی میں ہو کر اور اُسی کا مظہر بن کر آیا ہوں۔اس لئے میں کہتا ہوں کہ جیسا کہ قدیم سے یعنی آدم کے زمانہ سے لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تک ہمیشہ مفہوم اس آیت کا سچا نکلتا آیا ہے ایسا ہی اب بھی میرے حق میں سچا نکلے گا۔( نزول امسیح، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۳۸۱٬۳۸۰) کیا یہ لوگ اپنی روگردانی سے خدا کے بچے ارادہ کو روک دیں گے جو ابتدا سے تمام نبی اس پر گواہی دیتے