تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 376 of 478

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷) — Page 376

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام سورة المجادلة الم تَرَ اَنَّ اللهَ يَعْلَمُ مَا فِي السَّبُوتِ وَ مَا فِي الْاَرْضِ ، مَا يَكُونُ مِنْ نَجو ثَلثَة الاهُوَ رَابِعُهُمْ وَلَا خَمُسَةٍ إِلا هُوَ سَادِسُهُمْ وَلاَ أدنى مِنْ ذلِكَ وَلَا اكثر إلا هُوَ مَعَهُمْ أَيْنَ مَا كَانُوا ثُمَّ يُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُوا يَوْمَ الْقِيِّمَةِ إِنَّ اللَّهَ بِكُلِ شَيْءٍ عَلِيمٌ۔کسی پوشیدہ مشورہ میں تین آدمی نہیں ہوتے جن کے ساتھ چوتھا خدانہیں ہوتا۔(چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۹۷) تین شخص کوئی ایسا پوشیدہ مشورہ نہیں کرتے جس کا چوتھا خدا نہ ہواور نہ پانچ کرتے ہیں جن کا چھٹا خدا نہ ہو۔چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۹۷ حاشیه ) جب تین آدمی کوئی پوشیدہ باتیں کرتے ہیں تو چوتھا ان کا خدا ہوتا ہے اور جب پانچ کرتے ہیں تو چھٹا ان چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۱۲۰) کا خدا ہوتا ہے۔عرش مقام تنزیہیہ ہے اور اسی لئے خدا ہر جگہ حاضر ناظر ہے جیسا کہ فرماتا ہے۔۔۔مَا يَكُونُ مِنْ اقام جلد ۱۲ نمبر ۲۰ مورخه ۲۲ مارچ ۱۹۰۸ صفحه ۲) وو تجوى قلقة إِلَّا هُوَ رَابِعُهم۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قِيلَ لَكُمْ تَفَسَّحُوا فِي الْمَجْلِسِ فَأَفْسَحُوا يَفْسَحِ اللَّهُ لَكُمْ لا وَإِذَا قِيلَ الشَّرُوا فَانْشُزُوا يَرْفَعِ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَالَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ درجتٍ وَاللهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ ج اگر مجلسوں میں تمہیں کہا جائے کہ کشادہ ہو کر بیٹھو یعنی دوسروں کو جگہ دو تو جلد جگہ کشادہ کر دو تا دوسرے بیٹھیں اور اگر کہا جائے کہ تم اُٹھ جاؤ تو پھر بغیر چون و چرا کے اُٹھ جاؤ۔اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۳۶) كتب الله لاغلِبنَ أَنَا وَ رُسُلِى إِنَّ اللَّهَ قَوِيٌّ عَزِيزٌ خدا نے یہی لکھا ہے کہ میں اور میرے پیغمبر غالب رہیں گے۔خدا بڑی طاقت والا اور غالب ہے۔(براہین احمدیہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۵۰ حاشیہ نمبر ۱۱)