تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷) — Page 365
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۳۶۵ سورة الحديد وقت مہیا کر دیتا ہے۔ہاں یہ بات درست ہے کہ خدا کا کلام انہیں برگزیدہ لوگوں پر نازل ہوتا ہے جن سے خدا راضی ہے اور انہیں سے وہ مکالمات اور مخاطبات کرتا ہے جن سے وہ خوش ہے مگر یہ بات ہرگز درست نہیں کہ جس سے خدا راضی اور خوش ہو اس پر خواہ نخواہ بغیر کسی ضرورت حقہ کے کتاب آسمانی نازل ہو جایا کرے یا خدائے تعالیٰ یونہی بلا ضرورت حقہ کسی کی طہارت لازمی کی وجہ سے لازمی اور دائمی طور پر اس سے ہر وقت باتیں کرتا رہے بلکہ خدا کی کتاب اسی وقت نازل ہوتی ہے جب فی الحقیقت اس کے نزول کی ضرورت پیش آجائے۔( براہین احمدیہ چہار صص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۴۲۰،۴۱۹ حاشیہ نمبر۱۱) خدائے تعالی کا یہ قانون قدرت ہے کہ زمین مرجاتی ہے تو وہ نئے سرے زمین کو زندہ کرتا ہے ہم نے کھول کر یہ نشان بتلائے ہیں تا ہو کہ لوگ سوچیں اور سمجھیں۔(براہین احمدیہ چهار تصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۵۷، ۶۵۸) عادت اللہ قدیم سے یہی جاری ہے کہ جب زمین مرجاتی ہے تو اسے نئے سرے زندہ کرتا ہے یہ نہیں کہ ایک ہی بارش پر ہمیشہ کے لئے کفایت کرے۔خیال کرنا چاہیے کہ یہ کیسی اعلیٰ درجہ کی صداقت ہے جو الہامات تازہ بتازہ کا بھی دروازہ بند نہیں ہوتا۔سرمه چشم آریہ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۲۹۳، ۲۹۴) یہ عام محاورہ قرآن شریف کا ہے کہ زمین کے لفظ سے انسانوں کے دل اور ان کی باطنی قومی مراد ہوتی ہیں جیسا کہ اللہ جل شانہ ایک جگہ فرماتا ہے۔اِعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا - (ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۶۸) اے لوگو جان لو کہ زمین مرگئی تھی اور خدا اب نئے سرے اس کو زندہ کر رہا ہے۔(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۲۵) واضح ہو کہ قرآن کریم اس محاورہ سے بھرا پڑا ہے کہ دنیا مر چکی تھی اور خدا تعالیٰ نے اپنے اس نبی خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیج کر نئے سرے دنیا کو زندہ کیا جیسا کہ وہ فرماتا ہے اعْلَمُوا أَنَّ اللهَ يُخي الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا یعنی اس بات کو سن رکھو کہ زمین کو اس کے مرنے کے بعد خدا تعالیٰ زندہ کرتا ہے۔( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۹۴) یہ بات جان لو کہ اب اللہ تعالیٰ نئے سرے سے زمین کو بعد اس کے مرنے کے زندہ کرنے لگا ہے۔اسلامی اصول کی فلاسفی، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۲۸) یہ بات بھی جانو کہ زمین مرگئی تھی اور اب خدا نئے سرے سے زمین کو زندہ کر رہا ہے یہ قرآن کی ضرورت