تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 245 of 478

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷) — Page 245

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ال اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطِنِ الرَّحِيمِ ۲۴۵ سورة الحجرات بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ تفسير سورة الحجرات بیان فرموده سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيِ اللهِ وَ رَسُولِهِ وَاتَّقُوا اللهَ إِنَّ اللهَ سميع عليم اے ایمان والو خدا اور رسول کے حکم سے بڑھ کر کوئی بات نہ کرو یعنی ٹھیک ٹھیک احکام خدا اور رسول پر چلو اور نا فرمانی میں خدا سے ڈرو۔خدائنتا بھی ہے اور جانتا بھی ہے۔اب ظاہر ہے کہ جو شخص محض اپنی خشک توحید پر بھروسہ کر کے ( جو دراصل وہ تو حید بھی نہیں ) رسول سے اپنے تئیں مستغنی سمجھتا ہے اور رسول سے قطع تعلق کرتا ہے اور اس سے بالکل اپنے تئیں علیحدہ کر دیتا ہے اور گستاخی سے قدم آگے رکھتا ہے وہ خدا کا نا فرمان ہے اور نجات سے بے نصیب۔b (حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۲۸) وَاعْلَمُوا أَنَّ فِيْكُمْ رَسُولَ اللهِ لَوْ يُطِيعُكُمْ فِي كَثِيرٍ مِّنَ الْأَمْرِ لَعَنِتُم وَلكِنَّ اللهَ حَبَّبَ إِلَيْكُمُ الْإِيْمَانَ وَ زَيَّنَةَ فِي قُلُوبِكُمْ وَ كَرَّةَ إِلَيْكُمُ الْكُفْرَ وَالْفُسُوقَ وَالْعِصْيَانَ أُولَبِكَ هُمُ الرُّشِدُونَ لا فَضْلًا مِّنَ اللهِ وَنِعْمَةً وَاللهُ