تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷) — Page 220
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۲۲۰ سورة محمد الْوَثَاقَ فَإِمَّا مَنَّا بَعْدُ وَإِمَّا فِدَاءَ حَتَّى تَضَعَ الْحَرْبُ أَوْزَارَهَا ۚ ذَلِكَ وَ لَوْ يَشَاءُ اللهُ لاَنتَصَرَ مِنْهُمْ وَلَكِنْ لِيَبْلُوا بَعْضَكُم بِبَعْضٍ وَالَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَلَنْ يُضِلَّ أَعْمَالَهُمْ۔تیرہ سو برس ہوئے کہ مسیح موعود کی شان میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مُنہ سے کلمہ يَضَعُ الْحَرب جاری ہو چکا ہے جس کے یہ معنے ہیں کہ مسیح موعود جب آئے گا تو لڑائیوں کا خاتمہ کر دے گا اور اسی کی طرف اشارہ اس قرآنی آیت کا ہے حَتَّى تَضَعَ الْحَرْبُ اَوْزَارَهَا یعنی اس وقت تک لڑائی کرو جب تک کہ مسیح کا وقت آ جائے یہی تَضَعَ الْحَرْبُ اوزار کا ہے دیکھو صحیح بخاری موجود ہے جو قرآن شریف کے بعد اصح الکتب مانی گئی ہے۔اس کو غور سے پڑھو۔گورنمنٹ انگریزی اور جہاد، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحہ ۸) اِنَّ اللهَ يُدخِلُ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصّلِحَتِ جَنْتِ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الأَنْهرُ وَالَّذِينَ كَفَرُوا يَتَمَتَّعُونَ وَيَأْكُلُونَ كَمَا تَأْكُلُ الْأَنْعَامُ وَالنَّارُ مَثْوًى لَهُم۔کھاتے ہیں اور تمتع اُٹھاتے ہیں یعنی اپنے پیٹ کی اور دوسری شہوات میں مبتلا اور اسیر ہیں۔b الحکم جلد ۶ نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ / مارچ ۱۹۰۲ صفحه ۳) کفار کی زندگی بالکل چوپایوں کی سی زندگی ہوتی ہے جن کو کھانے اور پینے اور شہوانی جذبات کے سوا اور کوئی کام نہیں ہوتا۔يَأْكُلُونَ كَمَا تَأْكُلُ الْأَنْعَامُ - الحام جلد ۵ نمبر ۲۹ مورخه ۱۰ را گست ۱۹۰۱ صفحه ۱) عرب اور دنیا کی حالت جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم آئے۔کسی سے پوشیدہ نہیں۔بالکل وحشی لوگ تھے۔کھانے پینے کے سوا کچھ جانتے نہ تھے۔نہ حقوق العباد سے آشنا نہ حقوق اللہ سے آگاہ۔چنانچہ خدا تعالیٰ نے ایک طرف ان کا نقشہ کھینچ کر بتلایا کہ يَأْكُلُونَ كَمَا تَأْكُلُ الْأَنْعَام پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک تعلیم نے ایسا اثر کیا يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَ قِيَامًا ( الفرقان : ۶۵) کی حالت ہوگئی۔یعنی اپنے رب کی یاد میں راتیں سجدے اور قیام میں گزار دیتے ہیں۔(الحکم جلد ۲ نمبر ۲۵،۲۴ مورخه ۲۰ و ۲۷ اگست ۱۸۹۸ صفحه ۱۰) چار پایوں کی طرح کھاتے ہیں۔اس کے کئی پہلو ہیں۔اول چار پا یہ کیفیت اور کمیت میں فرق نہیں کر سکتا اور جو کچھ آگے آتا ہے اور جس قدر آتا ہے، کھاتا ہے۔