تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 416 of 469

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶) — Page 416

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۱۶ سورة سبا ہونے میں بھی امتناع عقلی لازم آیا کیونکہ جو امر مستلزم محال ہو وہ بھی محال ہوتا ہے پس ثابت ہوا کہ آنحضرت حقیقت میں خاتم الرسل ہیں۔ان کو کہہ کہ حق آگیا اور باطل بعد اس کے نہ اپنی کوئی نئی شاخ نکالے گا جس کا رد قرآن میں موجود نہ ہو اور نہ اپنی پہلی حالت پر عود کرے گا۔( براہینِ احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۴۷ حاشیہ نمبر ۱۱) ( براہینِ احمدیہ چہار صص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۱۰۲، ۱۰۳ حاشیه ) وَقَالُوا آمَنَّا بِهِ وَانَّى لَهُمُ التَّنَاوُشُ مِنْ مَكَانٍ بَعِيدِ جو مجھ سے دور ہو اس کی دعا کیوں کرسنوں۔یہ گویا عام قانون قدرت کے نظارہ سے ایک سبق دیا ہے۔یہ نہیں کہ خدا سن نہیں سکتا۔وہ تو دل کے مخفی در مخفی ارادوں اور اُن ارادوں سے بھی واقف ہے جو ابھی پیدا نہیں ہوئے مگر یہاں انسان کو قرب الہی کی طرف توجہ دلائی ہے کہ جیسے دور کی آواز سنائی نہیں دیتی۔اسی طرح پر جو شخص غفلت اور فسق و فجور میں مبتلا رہ کر مجھ سے دور ہوتا جاتا ہے جس قدر وہ دور ہوتا ہے اسی قدر حجاب اور فاصلہ اس کی دعاؤں کی قبولیت میں ہوتا جاتا ہے۔الحکم جلد ۴ نمبر ۴۴ مورخه ۰ اردسمبر ۱۹۰۰، صفحه ۳) b وَحِيْلَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ مَا يَشْتَهُونَ كَمَا فُعِلَ بِاَشْيَاعِهِمْ مِنْ قَبْلُ إِنَّهُمْ كَانُوا (۵۵) في شَءٍ مُّرِيبٍ فاسق انسان دنیا کی زندگی میں ہوا ہوس کا ایک جہنم اپنے اندر رکھتا ہے اور ناکامیوں میں اس جہنم کی سوزشوں کا احساس کرتا ہے پس جبکہ اپنی فانی شہوات سے دور ڈالا جائے گا اور ہمیشہ کی ناامیدی طاری ہوگی تو خدا تعالیٰ ان حسرتوں کو جسمانی آگ کے طور پر اس پر ظاہر کرے گا جیسا کہ فرماتا ہے۔وَحِيْلَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ مَا يَشْتَهُونَ یعنی ان میں اور ان کی خواہشوں کی چیزوں میں جدائی ڈالی جائے گی اور یہی عذاب کی جڑھ ہوگی۔۔۔۔اس جگہ یاد رکھنا چاہیے کہ خدا تعالیٰ اپنی طرف سے بندہ پر کوئی مصیبت نہیں ڈالتا بلکہ وہ انسان کے اپنے برے کام اس کے آگے رکھ دیتا ہے۔اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۱۰،۴۰۹) جس چیز سے انسان پیار کرتا ہے اس سے اگر جدا کیا جائے تو یہی اس کے لئے ایک عذاب ہو جاتا ہے اور جس چیز سے اگر پیار کرے اگر وہ میسر آجائے تو یہی اس کی راحت کا موجب ہو جاتا ہے۔و جیل (براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۴۲۳) 99191 بينهم وَبَيْنَ مَا يَشْتَهُونَ -