تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 207 of 469

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶) — Page 207

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ساتھ ہیں تم جاؤ اور تبلیغ کرو۔۲۰۷ سورة الشعراء ( بدر جلد ۶ نمبر ۱۹ مورخه ۹ رمئی ۱۹۰۷ ء صفحه ۵) وَ فَعَلْتَ فَعْلَتَكَ الَّتِي فَعَلْتَ وَاَنْتَ مِنَ الْكَفِرِينَ۔چونکہ خدا کی غیرت عام طور پر اپنے بندوں کو انگشت نما نہیں کرنا چاہتی اس لئے جب سے کہ دنیا پیدا ہوئی ہے خدا اپنے خاص اور پیارے بندوں کو بیگانہ آدمیوں کی نظر سے کسی نہ کسی ظاہری اعتراض کے نیچے لا کر محجوب اور مستور کر دیتا ہے تا اجنبی لوگوں کی ان پر نظر نہ پڑ سکے اور تا وہ خدا کی غیرت کی چادر کے نیچے پوشیدہ رہیں یہی وجہ ہے کہ سیدنا ومولنا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم جیسے کامل انسان پر جو سراسر نور مجسم ہیں اندھے پادریوں اور نادان فلسفیوں اور جاہل آریوں نے اس قدر اعتراض کئے ہیں کہ اگر وہ سب اکٹھے کئے جائیں تو تین ہزار سے بھی کچھ زیادہ ہیں پھر کسی دوسرے کو کب امید ہے کہ مخالفوں کے اعتراض سے بچ سکے۔اگر خدا چاہتا تو ایسا ظہور میں نہ آتا مگر خدا نے یہی چاہا کہ اس کے خاص بندے دنیا کے فرزندوں کے ہاتھ سے دکھ دیئے جائیں اور ستائے جائیں اور ان کے حق میں طرح طرح کی باتیں کہی جائیں اسی طرح انجیل سے ثابت ہے کہ بد قسمت یہودیوں نے حضرت عیسی کو بھی کافر اور مکار اور گمراہ اور گمراہ کرنے والا اور فریبی ٹھہرایا یہاں تک کہ ایک چور کو ان پر ترجیح دی۔ایسا ہی فرعون نے بھی حضرت موسی کو کا فرکر کے پکارا جیسا کہ قرآن شریف میں فرعون کا یہ کلمہ درج ہے وَ فَعَلْتَ فَعَلَتَكَ الَّتِي فَعَلْتَ وَ انْتَ مِنَ الْكَفِرِينَ يعنى اے موسیٰ جو کام تو نے کیا وہ کیا اور تو تو کافروں میں سے ہے۔پس یہ کفر عجیب کفر ہے کہ ابتداء سے تمام رسول اور نبی وراثت کے طور پر نادانوں کی زبان سے اس کو لیتے آئے یہاں تک کہ آخری حصہ اس کا ہمیں بھی مل گیا پس ہمارے لئے یہ فخر کی جگہ ہے کہ ہم اس حصہ سے کہ جو نبیوں اور رسولوں اور صدیقوں کو قدیم سے ملتا آیا ہے محروم نہ رہے بلکہ یہ کہنا بیجا نہ ہوگا کہ کئی گذشتہ نبیوں کی نسبت یہ حصہ ہمیں زیادہ ملا ہے۔چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۴۶، ۳۴۷) فَلَمَّا تَرَاءَ الْجَمْعِنِ قَالَ أَصْحَبُ مُوسَى إِنَّا لَمُدْرَكُونَ قَالَ كَلَّا ۚ إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِين جس طرح کھا نگر بھینس کا دودھ نکالنا بہت مشکل ہے اسی طرح سے خدا کے نشان بھی سخت تکلیف کی