تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 190 of 469

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶) — Page 190

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام 19+ سورة الفرقان بہ نیت ایڈا ایسا فعل اس سے صادر ہو کہ دراصل اس سے کچھ ایسا حرج اور نقصان نہیں پہنچتا۔سو صلح کاری کی یہ علامت ہے کہ ایسی بیہودہ ایڈا سے چشم پوشی فرماویں اور بزرگانہ سیرت عمل میں لاویں لیکن اگر۔۔۔۔ایذا صرف لغو کی مد میں داخل نہ ہو بلکہ اس سے واقعی طور پر جان یا مال یا عزت کو ضرر پہنچے تو صلح کاری کے خلق کو اس سے کچھ تعلق نہیں بلکہ اگر ایسے گناہ کو بخشا جائے تو اس خلق کا نام عفو ہے۔اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۴۹) کبھی انسان کا غصہ کتاب اللہ کے برخلاف ہوتا ہے۔گالی سن کر اس کا نفس جوش مارتا ہے تقویٰ تو اس کو سکھلاتا ہے کہ وہ غصہ ہونے سے باز رہے جیسے قرآن کہتا ہے وَ إِذَا مَرُّوا بِاللَّغْوِ مَرُّوا كِرَامًا - رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۴۱) یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جب انسان کسی کا مقابلہ کرتا ہے تو اسے کچھ نہ کچھ کہنا ہی پڑتا ہے جیسے مقدمات میں ہوتا ہے۔اس لئے آرام اسی میں ہے کہ تم ایسے لوگوں کا مقابلہ ہی نہ کرو۔سد باب کا طریق رکھو اور کسی سے جھگڑ ا مت کرو۔زبان بند رکھو۔گالیاں دینے والے کے پاس چپکے گزر جاؤ گو یا سنا ہی نہیں اور ان لوگوں کی راہ اختیار کرو جن کے لئے قرآن شریف نے فرمایا ہے وَ اِذَا مَرُّوا بِاللَّغْوِ مَرُّوا كِرَامًا۔اگر یہ باتیں اختیار کر لو گے تو یقیناً یقیناً اللہ تعالی کے بچے مخلص بن جاؤ گے۔الحکم جلد ۱۱ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۷ صفحه ۱۰) وَ الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامان نکاح سے ایک اور غرض بھی ہے جس کی طرف قرآن کریم میں یعنی سورۃ الفرقان میں اشارہ ہے اور وہ یہ ہے وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُريَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا عني مومن وہ ہیں جو یہ دعا کرتے ہیں کہ اے ہمارے خدا ہمیں اپنی بیویوں کے بارے میں اور فرزندوں کے بارے میں دل کی ٹھنڈک عطا کر اور ایسا کر کہ ہماری بیویاں اور ہمارے فرزند نیک بخت ہوں اور ہم ان کے پیش رو ہوں۔آریہ دھرم، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۳) یہ میچ نہیں ہے کہ ہر ایک شخص جس کو کوئی خواب سچی آوے یا الہام کا دروازہ اس پر کھلا ہو وہ اس نام سے