تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶) — Page 81
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام عُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيطِنِ الرَّحِيمِ ΔΙ سورة النُّور بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ تفسير سورة النُّور بیان فرموده سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ الزَّانِيَةُ وَالزَّانِي فَاجْلِدُوا كُل وَاحِدٍ مِنْهُمَا مِائَةَ جَلْدَةٍ وَلَا تَأْخُذُكُم بِهِمَا رَأْفَةٌ فِي دِينِ اللَّهِ إِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَلْيَشْهَدُ عَذَابَهُمَا طَائِفَةٌ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ بعض وقت انسان مارکھانے سے درست ہوتا ہے اور بعض وقت ماردیکھنے سے۔زنا کی سزا کے لئے بھی خدا نے کہا ہے کہ لوگوں کو دکھا کر دی جائے۔اسی طرح دوسروں کو تازیانہ پڑ رہا ہے اور ہماری جماعت دیکھ رہی ہے۔بہت سے آدمی تھے جنہوں نے ہمارے منشاء اور ارادہ کو آج تک نہیں سمجھا تھا مگر اب خدا ان کو دوسروں کو تازیانہ لگا کر سمجھا رہا ہے طَائِفَةٌ مِنَ الْمُؤْمِنین سے معلوم ہوتا ہے کہ اس طائفہ میں کوئی کسر ہوگی۔اس کی اصلاح اس طرح سے ہو جائے گی کہ وہ دوسرے کو اصلاح ملتی دیکھ کر اپنی اصلاح کریں گے اور اس میں کل مومنوں کو بھی نہیں کہا بلکہ ایک طائفہ کو کہا ہے۔(البدر جلد نمبر ۵ ، ۶ مورخه ۲۸ نومبر - ۵/ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۳۵) وَالَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَتِ ثُمَّ لَمْ يَأْتُوا بِاَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ فَاجْلِدُوهُمْ ثَمِنِينَ