تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 349 of 444

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵) — Page 349

۳۴۹ دور تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام سورة الانبياء عجیب صنعتیں نکالیں گے اور مکا ید اور تدابیر اور حسن انتظام میں بھی بلندی ہوگی اور دنیوی مہمات میں اور ان کے حصول کے لئے ان کی ہمتیں بھی بلند ہوگی اور اشاعت مذہب کی جدو جہد اور کوشش میں بھی وہ سب سے فائق اور بلند ہوں گے اور ایسا ہی تدابیر معاشرت اور تجارت اور ترقی کا شیکاری غرض ہر یک بات میں ہر یک قوم پر فائق اور بلند ہو جائیں گی یہی معنے ہیں مِن كُلِ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ کے کیوں کہ حدب بالتحريك زمین بلند کو کہتے ہیں اور نسل کے معنے ہیں سبقت لے جانا اور دوڑنا۔یعنی ہر ایک قوم سے ہر ایک بات میں جو شرف اور بلندی کی طرف منسوب ہو سکتی ہے سبقت لے جائیں گے اور یہی بھاری علامت اس آخری قوم کی ہے جس کا نام یا جوج ماجوج ہے اور یہی علامت پادریوں کے اس گروہ پرفتن کی ہے جس کا نام دجال معہود ہے اور چونکہ حدب زمین بلند کو کہتے ہیں اس سے یہ اشارہ ہے کہ تمام زمینی بلندیاں ان کو نصیب ہوں گی مگر آسمانی بلندی سے بے نصیب ہوں گے۔(شهادة القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۶۱، ۳۶۲) کیا تم نہیں دیکھتے کہ عیسائی سلطنت تمام دُنیا کی ریاستوں کو نگلتی جاتی ہے اور ہر ایک نوع کی بلندی اُن کو دور حاصل ہے اور مِن كُل حَدَبٍ يَنْسِلُونَ کا مصداق ہیں اور اسلام کی دینی دنیوی حالت ایسی ہی ابتر ہو گئی ہے جیسا کہ حضرت مسیح علیہ السلام کے وقت میں یہودیوں کی حالت ابتر تھی۔ابتر (شهادة القرآن ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۷۳، ۳۷۴) دوسری قسم کی مخلوق جو مسیح موعود کی نشانی ہے یا جوج ماجوج کا ظاہر ہونا ہے۔توریت میں ممالک مغربیہ کی بعض قوموں کو یا جوج ماجوج قرار دیا ہے۔اور ان کا زمانہ مسیح موعود کا زمانہ ٹھہرایا ہے۔قرآن شریف نے اس قوم کے لئے ایک نشانی دیکھی ہے کہ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ یعنی ہر ایک فوقیت ارضی اُن کو حاصل ہو جائے گی اور ہر ایک قوم پر وہ فتحیاب ہو جائیں گے۔دوسرے اس نشانی کی طرف اشارہ کیا ہے کہ وہ آگ کے کاموں میں ماہر ہوں گے یعنی آگ کے ذریعہ سے اُن کی لڑائیاں ہوں گی اور آگ کے ذریعہ سے اُن کے انجن چلیں گے اور آگ سے کام لینے میں وہ بڑی مہارت رکھیں گے اسی وجہ سے اُن کا نام یا جوج ماجوج ہے کیونکہ اجیج آگ کے شعلہ کو کہتے ہیں اور شیطان کے وجود کی بناوٹ بھی آگ سے ہے جیسا کہ آیت خَلَقْتَنِي مِنْ نَارٍ سے ظاہر ہے۔اس لئے قوم یا جوج ماجوج سے اس کو ایک فطرتی مناسبت ہے اسی وجہ سے یہی قوم اس کے اسم اعظم کی تجلی کے لئے اور اس کا مظہر اتم بننے کے لئے موزوں ہے۔(تحفہ گولڑو یہ روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۷۶، ۲۷۷)